جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 قربانی کا گوشت اور ہم !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-07-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

صاحب امید ہے کہ آپ سب نے عید قربان ہنسی خوشی اور خیریت سے منائی ہو گی … ہاںصاحب جانتے ہیں کہ ہماری ہنسی اور خوشی کا براہ راست دار مدار اس بات پر ہے کہ فریزر میں کتنی مقدار میں گوشت جمع ہے … مقدار جنتی زیادہ ہو گی اتنی ہی ہماری خوشی زیادہ ہو گی … ہم اتنے ہی زیادہ خوش ہوں گے … وہ کیا ہے کہ ہمارے لئے عید قربان کے معنی ہی تو یہی ہیں … گوشت جمع کرکے فریزر میں رکھنا …تاکہ کم از کم محرم کی ۱۰ ویں تاریخ تک اگر روزانہ کی بنیاد پر نہ سہی تو … تو کم از کم ایک دن چھوڑ کر ہم آرام سے بوٹی کھا سکیں … یہ ایک مشن ہو تا ہے… یہ ہمارا خود سے کیا ہوا ایک عہد ہو تا ہے اور… اور ہمیں یہ کہنے میں بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ ہم میں سے بیشتر اس عہد کے ساتھ دفا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں … یقین کیجئے کہ کچھ تو ہم سے بھی دو قدم آگے نکل جاتے ہیں … اور… عاشورۂ محرم سے آگے بھی عید قربان کی بوٹی کا مزے لیتے رہتے ہیں… نہیں صاحب ! یہ سب کچھ کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ آپ سمجھتے ہیں… اس کیلئے بڑی محنت اور منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے… محنت سے زیادہ تو منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے تاکہ قربانی کا گوشت صرف ان ہمسائیوں ‘ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کریںجنہوں نے خود بھی قربانی کی ہو تاکہ وہاں سے بھی ہمارے ہاں قربانی کا گوشت آنا یقینی بن جائے … جن ہمسائیوں ‘ دوستو ں اور رشتہ داروںکے ہاں قربانی کا کوئی اہتمام نہیں ہوتا ہے‘ کوئی امکان نہیں ہو تا ہے… وہاں قربانی کا گوشت بھیج دینا کوئی عقلمندی نہیں سمجھتی جاتی ہے ‘ بالکل بھی نہیں … اب کون قربانی کرنے جارہا ہے اور… اور کون نہیں ‘ یہ معلوم کرنا آسان نہیں ہو تا ہے… لیکن ہمسائیوں‘ دوستوں اور رشتہ داروں میں کچھ مخبر بھی  ہو تے ہیں… جو بتادیتے ہیں کہ کس نے قربانی کا جانور خریدا ہے اور کس نے نہیں … لیکن صاحب اتنی منصوبہ بندی کے باوجود بھی اس پلان میں کچھ نہ کچھ خامیاں رہ ہی جاتی ہیں… اور کچھ ہمسایہ ‘ رشتہ دار اور دوست جن کے ہاں آپ قربانی کا گوشت بھیج دیتے ہیں… وہ ’جواب‘ میں قربانی کا گوشت نہیں بھیج دیتے ہیں یا اگر بھیج دیتے ہیں تو…تو یہ وزن میں آپ کے بھیجے ہو ئے گوشت سے تھوڑا کم ہو تا ہے… جو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کافی ہے کہ اگلے سال آپ قر بانی کا گوشت پانے والوں کی فہرست سے خارج ہو جائیں گے … فہرست سے اتر جائیں گے۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عید الضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔درگاہ حضرت بل میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع متوقع

Next Post

عیدالضحیٰ منائی گئی لیکن ……

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

عیدالضحیٰ منائی گئی لیکن ......

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.