کولگام/۲۳؍ اپریل
پولیس نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے میرہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری گولی باری میں ایک پاکستانی جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
آئی جی پولیس کشمیر ‘ وجے کمار نے ایک ٹیوٹ میں کہا ’’کولگام انکاونٹر اپ ڈیٹ: کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا۔آپریشن جاری ہے‘‘۔
فوری طور پر علاقے میں پھنسے عسکریت پسندوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔