ممبئی//
ممبئی انڈینس کے ساتھ دو سیزن تک کھیلے والے آسٹریلیا کے سابق بلے باز کرس لین نے کہا کہ ممبئی کیمپ میں انہوں نے گروپ بندی کی دستک ہونا محسوس کیاتھا۔
2020 اور 2021 میں صرف ایک آئی پی ایل میچ ہی کھیلنے والے لن نے کہا کہ ممبئی 11 کی ٹیم کے بجائے 11 انفرادی نظرآرہی ہے۔
لن آئی پی ایل 2022 میں کرک انفو کے ماہر تجزیہ کار ہیں اور انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جب روہت شرما کی ٹیم آئی پی ایل کی تاریخ میں لگاتار سات میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
لن نے کرک انفو کے ٹی20 ٹائم آؤٹ میں کہا، "جب آپ ٹیبل میں بالکل نیچے ہوتے ہیں تو کپتان کی ہی طرح کیرون پولارڈ بھی عام طورپر ڈیپ مڈآن یا مڈآف سے مددکرنے آپ کو پرسکون کرنے آتے ہیں۔ ہم نے یہ ابھی تک ممبئی کے ساتھ نہیں دیکھا۔ کیونکہ وہ اب چھوٹے چھوٹے دھڑوں میں بٹنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ اچھی علامت نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ڈریسنگ روم ابھی اچھی جگہ نہیں ہو گی۔”
ایک بھی میچ کھیلے بغیر، لن ممبئی کی اس ٹیم کا حصہ رہے جس نے 2020 میں آئی پی ایل جیتاتھا۔ لن نے کہا کہ اس وقت کا ماحول اس وقت سے بالکل مختلف تھا۔ تب وہ ہمیشہ بات کرتے رہتے تھے- کیسے ہم بہترہوسکتے ہیں، کیسے ہم اس اوورمیں بہتر کرسکتے ہیں۔ یہ تمام چھوٹی چھوٹی باتیں کوچنگ اسٹاف کے بغیر ہوتی تھیں۔ کیونکہ وہ سب جیتنا چاہتے تھے۔ ہم اس بار وہ نہیں دیکھ رہے ہیں، ہم اس کے بالکل برعکس دیکھ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ 11 کی ٹیم نہیں بلکہ 11 انفرادی کھلاڑی میدان میں اتررہے ہیں۔”