بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رینا جی مفتی کے مزار پر…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

نہیں صاحب سیاست میں کچھ بھی اتفاق سے نہیں ہو تا ہے… سیاست میں جو کچھ بھی ہو تا ہے… وہ سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے… ایک منصوبے کے تحت ‘ ایک ہدف کو لے کر کیا جاتا ہے ۔اس لئے آپ اس غلط فہمی میں بالکل بھی مبتلا نہ رہیں کہ … کہ رینا جی … بی جے پی کے رویندر رینا جی پیر کی صبح نیند سے بیدار ہو گئے اور اچانک انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ آج مرحوم مفتی صاحب کی قبر پر حاضری دی جائے… نہیں صاحب سیاست میں ایسا نہیں ہو تا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہو تا ہے ۔مفتی صاحب ‘ میڈم محبوبہ جی کے والد ہیں… اور میڈم محبوبہ جی اور بی جے پی میں کیا رشتہ ہے… یا پھر رشتہ کیا ہو گیا ‘ وہ آپ بھی جانتے ہیں اور… اور ہم بھی … ایسے میں رینا جی کا مفتی صاحب کی قبر پر حاضری دینا سب کچھ ہو سکتا ہے… لیکن… لیکن اتفاق نہیں ہو سکتا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہوسکتا ہے… اُسی طرح جیسے یہ اتفاق نہیں ہو سکتاہے کہ کل ہی… پیر کو ہی اپنے قائد ثانی نے تنبیہ کی کہ …کہ ۲۰۱۴ کی بی جے پی کو کندھے پر بٹھا کر کشمیر لانے کی غلطی کو دہرایا نہ جائے۔ یہ بیان‘یہ تنبیہ اتفاق نہیں … اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اور اس لئے نہیں ہے کہ قائد ثانی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ہے‘اس سے اتحاد نہیں کیا جا سکتا … کیوں کہ ۲۰۱۴ میں بھی اس کے ساتھ کسی نے اتحاد کیا تھا… اسی نے کیا تھا جس کے مزار پر‘ جس کی قبر پر رینا جی حاضری دینے گئے تھے … سوال یہ ہے کہ آخر رینا جی ‘میڈم محبوبہ جی اور پی ڈی پی کے ساتھ اتنے تلخ رشتے کے بعد بھی مرحوم مفتی کی قبر پر کیوں گئے تھے… وہاں جا کر رینا جی اور بی جے پی کس کو اور کیاپیغام دینا چاہتے تھے… میڈم جی کو یا پھر قائد ثانی کو؟ … جی ہاں قائد ثانی کو کہ… کہ اگر وہ یا ان کی جماعت بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں ہے تو… تو کشمیر میں میڈم جی اور پی ڈی پی کی شکل میں دوسرا آپشن بھی موجود ہے۔اصل میں مفتی کی قبر پر حاضری ایک تیر سے دو شکار تھے… این سی کو پیغام دینے کے ساتھ ساتھ میڈم جی کے دل میں ایک بار پھر سے ماضی کو دہرانے کی امید جگانا…ہلکی سی امید۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰جون (آج) سے جموں میں بجلی کٹوتی نہیں ہو گی :جے کے پی ڈی سی

Next Post

لوگوں کی مجبوریوں کااستحصال آخر کب تک

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

لوگوں کی مجبوریوں کااستحصال آخر کب تک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.