سرینگر/19 جون
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے پیر کو 10ویں جماعت کے انتہائی منتظر نتائج کا اعلان کیا گیا اور مجموعی طور پر 79.89 فیصد طلباء کامیاب قرار پائے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق، حالیہ 12ویں کلاس کے نتائج کی ہی طرح، لڑکیوں نے 81.68 فیصد کے مجموعی پاس فیصد کے ساتھ لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی کامیاب کی شرح 78.23 فیصد ہے۔
جے کے بی او ایس ای کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مجموعی طور پر 148701 طلباءنے امتحان دیا تھا (77422 لڑکے اور 71279 لڑکیاں) اور ان میں سے 118791 کو کامیاب قرار دیا گیا۔
جے کے بی او ایس ای کے چیئرمین ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس نے کہا کہ امتحانات "لیفٹیننٹ گورنر کے وڑن اور حکومت ہند کی ہدایات” کے مطابق یکساں کیلنڈر کے تحت مناسب طریقے سے منعقد کیے گئے۔
منہاس نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول والدین کو امتحانات کے انعقاد اور "بروقت” نتائج کا اعلان کرنے میں JKBOSE کی مدد کرنے پر مبارکباد دی۔