نئی دہلی//) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں امن بحال کرنے کے لئے بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "منی پور کی صورتحال پورے ملک کے لیے تشویشناک ہے ۔ شاید امن کی بحالی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔”
انہوں نے مزید کہا کہ منی پور کے امپھال میں مرکزی وزیر آر کے رنجن سنگھ کے گھر کو نذر آتش کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔