نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے نہرو یہاں قائم نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری کا نام تبدیل کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) – آر ایس ایس کی آمریت اور پست ذہنیت قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوششوں سے نہرو کا قد کم نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر کھڑگے نے پنڈت نہرو کو جدید ہندوستان کے معمار اور جمہوریت کا نڈر نگران قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی سوچ بونی ہے اور وہ ملک کی تعمیر میں نہرو کے عظیم تعاون کو کم نہیں کر سکتی ہے ۔
مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ” نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری – این ایم ایم ایل کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اس کا نام اب پرائم منسٹر میوزیم اور سوسائٹی-پی ایم ایم ایس ہوگا۔ جمعرات کی دیر شام این ایم ایم ایل کی میٹنگ ہوئی اور نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دریں اثنا، کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی اس فیصلے پر سخت تبصرہ کیا اور کہا، ”مودی تنگ نظری اور انتقام کا دوسرا نام ہے ۔ 59 سال سے زیادہ عرصے سے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری ایک عالمی دانشورانہ تاریخی جگہ اور کتابوں اور ریکارڈوں کا خزانہ رہا ہے ۔ اب اسے پرائم منسٹر میوزیم اینڈ سوسائٹی کہا جائے گا۔ پی ایم مودی ہندوستانی قوم۔ ریاست کے معمار کے نام اور وراثت کو بدنام کرنے ، نیچا دکھانے اور تباہ کرنے کے لئے کیا نہیں کریں گے ۔ اپنی عدم تحفظ کے بوجھ سے دبا ایک چھوٹے قد کا آدمی ایک خود ساختہ عالمی گرو بنا گھوم رہا ہے ۔