بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

اپنے سیاستدان بھی بڑے کمال کے ہیں… کمال کیا … جسے وہ اپنا کمال سمجھتے ہیں ‘وہ اصل میں ان کا زوال ہے… ان کی عقل کا زوال … لیکن چونکہ اب سیاستدانوں کو آئینہ دکھانے کا زمانہ گیا… کشمیر میں گیا‘ اس لئے اب انہیں کوئی آئینہ نہیں دکھا رہا ہے… اور یوں کشمیر کے سیاستدانوں کو لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں… کچھ بھی کر سکتے ہیں… اورجو وہ کہہ کہتے ہیں ‘ جو وہ کر سکتے ہیں ‘ وہی صحیح ہے‘ وہی سچ ہے … کشمیر کے سیاستدانوں کی ایک اور خاص بات بھی ہے اور… اور وہ یہ ہے کہ یہ خود کو ہر فن مولا سمجھتے ہیں… ماہر اور ایکسپرٹ بھی… اسی لئے وہ ان موضوعات اور عنوانات پر بیان بازی کرتے ہیں… جن کے بارے میں ان شعبوں … متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھی بولنے سے پہلے… منہ کھولنے سے پہلے دس نہیں بلکہ گیارہ بار سوچ لیں ۔ایسے ہی ایک سیاستدان‘کشمیر کے سیاستدان کاکہنا ہے کہ ان کی جماعت نے کشمیر کی جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اور… اور اب لوگ… کشمیر کے لوگ آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں… اب کیا واقعی کشمیر میں جنگجوئیت ختم ہو گئی ہے … کیا واقعی اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے… ہمیں نہیں معلوم… کہ … کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو وہ یہ جانتے ہیں کہ گزشتہ ۳۳ برسوں میں فوج نے کبھی ایسا دعویٰ نہیں کیا ہے… فوج نے کبھی نہیں کہا ہے کہ جنگجوئیت ختم ہو گئی ہے… فوج یقینا کہہ سکتی ہے اور… اور کہتی ہے کہ کشمیر میں جنگجوئیت کم ہو ئی ہے۔ ختم ہو ئی ہے ‘ ایسا اس نے کبھی نہیںکہا… دفعہ ۳۷۰ جب بقید حیات تھی تب بھی نہیں اور نہ اس کے جنت نشین ہو نے کے بعد … لیکن سیاستدانوں… کشمیر کے سیاستدانوں کا کیا کہئے کہ … کہ یہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں… کچھ بھی کہہ رہے ہیں… ہم بھی چاہتے ہیں کہ کشمیر میں جنگجوئیت کا مکمل خاتمہ ہو … اس کی جڑیں ختم ہوں … کہ… کہ جنگجوئیت نے گزشتہ ۳۳ برسوں میں کشمیر کو اگر کچھ دیا ہے تو… تو گہرے زخم ہی دئے ہیں… کچھ اور نہیں دیا ہے… بالکل بھی نہیں دیا ہے… لیکن… لیکن جب فوج اعلان کریگی کہ کشمیر میں جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے… ہم اس دن اس کو سچ مانیں گے… تب تک جو کوئی بھی اس بارے میں کچھ کہے گا… وہ … وہ صرف پروپیگنڈا ہی قرار پائے گا… اسے صرف سیاسی پروپیگنڈا ہی سمجھا جائیگا اور… اور کچھ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیز فائر کے باوجودملی ٹنٹوں کو دھکیلنے کی کوششیں جاری:فوج

Next Post

جے کے سیکنڈری بورڈ کا شرمناک کارنامہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جے کے سیکنڈری بورڈ کا شرمناک کارنامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.