پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جے کے سیکنڈری بورڈ کا شرمناک کارنامہ

ندامت کے بجائے چیئرمین کا متکبرانہ رویہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-17
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

سینکڑوں طالب علموں کو ذہنی اور نفسیاتی طور زک پہنچانے اور ان کے مستقبل کے ساتھ مجرمانہ کھلواڑ کرنے پر جموں وکشمیر بورڈ آف ہائرسیکنڈری سکول کو کوئی شرمندگی نہیں، کوئی ندامت نہیں، کوئی افسوس نہیں ، اپنی مجرمانہ غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے بورڈ کے چیئرمین پریکثٹ سنگھ مناس نے ایک مقامی نیوز پورٹل کے مطابق سینہ تان کر اعلان کیا ہے کہ ’’ہم طالب علموں کی بہتری کے لئے کا م کررہے ہیں اور آپ(لوگوں) کو ہمارے کام کی قدر کرنی چاہئے۔
کس کا م کی قدر؟ ۵۴۴؍ طالب علموں کے امتحانی نتائج کو ناکام قرار دیئے جانے اور پھر انہیں کامیاب قراردے کر اس بات کو تسلیم کرنے کہ ان ناکام قرار دیئے گئے طالب علموں میں سے بہت سارے امتیازی پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، اپنی قیادت میں بورڈ کی اس شرمناک اور انتہائی تکلیف دہ بلکہ مجرمانہ فعل کی قدر کا تقاضہ کیاجارہاہے۔
بورڈ کے چیئرمین اور اس کے ماتحت آفیسروں کو ابھی تک یہ توفیق توکیا جرأت نہیں ہورہی ہے کہ وہ اپنی اس مجرمانہ کھلواڑ کے بارے میں کوئی تفصیل ؍جواز پیش کریں اور عوام کو اعتماد میں لے کر انہیں بتائیں کہ ایسا کیوں ہوا، بورڈ کے چیئرمین کا یہ انداز بیان ، رویہ اور اپروچ قابل مذمت ، شرمناک ، متکبرانہ اور آمرانہ ذہنیت سے عبارت نہیں تو اور کیا ہے۔
کیا بیروکریسی کے حوالہ سے وہ لوگ جو اہم اور فیصلہ ساز اداروں سے وابستہ ہیں جموں وکشمیر کے بچوں، جو ہمارے مستقبل کے معمار ہیں کے حال، مستقبل اور نفسیات کے ساتھ اسی طرح کھلواڑ کے مرتکب ہوتے رہینگے اور پھر اعلیٰ حکومتی سطح پر ایسے بیروکریٹوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہ کی جائے بلکہ ایک طرح سے تحفظ ہی فراہم کیاجائے تو یہ مجرمانہ معاونت کے مترادف ہے۔
بورڈ کے چیئرمین کی قیادت میں بورڈ کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پہلا تاثر یہی ہو رہا ہے کہ سربراہ غالباً ماہر تعلیم نہیں ہے اور اگر ہے بھی یا فرض بھی کرلیا جائے تو وہ قابلیت، ذہانت اور کارکردگی میں صفر ہے۔ حال اگر اس کے حوالہ سے یہ ہے تو مستقبل کیا ہوگا؟ کیا کوئی اس سوال پر غور کرے گا اور ذمہ دارانہ انداز فکر اور طرزعمل کا راستہ اختیار کرے گا؟ کیونکہ سوال جموں وکشمیر کے لاکھوں طالب علموں کے حال اور مستقبل سے جڑا ہے۔ ان کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ کیرئیر سے پیوست ہے ۔
کورپشن ، بدعنوان طرزعمل ،مردہ ورک کلچر، ڈیڈ ووڈ وغیرہ کے تعلق سے جموںوکشمیر میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح زیرو ٹالرنس ہے۔ حالیہ چند برسوں کے دوران انتظامیہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ بہت سارے ملازموں اور آفیسروں کو مختلف معاملات یا غلط کاریوں کے صلہ میں دروازہ سے باہر کردیاگیا ہے جس کا عوامی سطح پر بحیثیت مجموعی خیر مقدم ہی کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی شعبوں میں ڈیڈ ووڈ موجود ہیں، کورپٹ اور بدعنوان ذہنیت کے حامل لوگ وابستہ ہیں جن میںسیکنڈری بورڈ بھی شامل ہے۔
نصاب تعلیم کے حوالہ سے بھی بورڈ مخصوص ذہنیت اور مخصوص فکر کے خطوط پر کام کررہاہے۔ تاریخی اہمیت کے معاملات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی جاتی رہی ہے۔ اس زمینی حقیقت کا احساس کئے بغیر کہ جموںوکشمیر کی اپنی منفرد تاریخ اور شناخت ہے بورڈ مانگے کے اُجالوں، جنہیں جموں وکشمیر کی تاریخی حوالہ سے اندھیروں کی حیثیت ہے، کا سہارا لے کر بچوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہاہے۔
سڑکیں خستہ حالت میں
شہر سرینگر کی ۹۰ فیصد سڑکیں فی الوقت خستہ حالت میں ہیں۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہاتھ میں لی گئی کاموں سے قطع نظر شہرسرینگر کی اس ۹۰؍ فیصد حصے کو سمارٹ سٹی کے دائرے میں بظاہر نہیں لایاگیا ہے یا کسی وجہ سے پروجیکٹ سے باہر رکھاگیا ہے۔
کوئی متعلقہ محکمہ اس کی وجہ ظاہر نہیں کرے گا البتہ سرکاری دستاویزات کے حوالہ سے یہ اعلانات عوام کی نظروں میں آتے رہے ہیں کہ سڑکوں کو بہتر بنانے اور میکڈیم بچھانے کیلئے کروڑوں کے فنڈز مختلف سکیموں کے تحت مخصوص رکھے گئے ہیں۔ حالیہ ایام میں محکمہ آر اینڈ بی نے کچھ سڑکوں کی تھوڑی بہت پیوندکاری کی لیکن پیوند کاری سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور اس کے حوالہ سے منظرنا مہ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پیوندکاری سے جڑے اس مرمتی کام کو لوٹ کے ایک باب، جس کا کوئی معقول عنوان نہیں ، کے طور خیال کیاجاسکتا ہے۔
ٹریکف اور آبادی کے بڑھتے دبائو، اور اس سال قدرے نامسائد موسمی حالات ، مسلسل بارشوں وغیرہ کے نتیجہ میں کشمیرکی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔ اگر چہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ایک مسلسل عمل ہے لیکن اب کی بار کچھ زیادہ ہی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے تھی کہ اب جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ اور موسم میں بہتری واقع ہوتی جارہی ہے کشمیر صوبائی انتظامیہ کی ماتحت آر اینڈ بی اکائیاں اپنے فرائض منصبی کے حوالہ سے فعال اور متحرک ہوجائیگی اور سڑکوں کی خستہ حالی پر توجہ دے کر نہ صرف عام لوگوں بلکہ ٹرانسپورٹروں کیلئے بھی کچھ راحتی قدم اُٹھانے کی زحمت گوارا کرینگی ۔ لیکن عوام کی یہ توقعات حسرت ہی بن رہی ہیں۔
آر اینڈ بی ڈویژن فسٹ اور سیکنڈ کے دائرہ اختیار میںکئی سڑکوں پر گہرے گڑھے موجود ہیں جن کی وجہ سے معمول کا آمد ورفت متاثر ہو رہاہے۔ ان گڑھوں کی بھرائی اور مرمت کیوںنہیں ہورہی ہے شاید اس کیلئے آنے والے فروری ؍مارچ کا انتظار کیاجارہاہے تاکہ اگلا اپریل ؍مئی آتے آتے تک سڑ ک پھر اسی حالت پر واپس لوٹ جائے۔ یہ بدعنوان اور کورپٹ ذہنیت کا ایک ایسا عملی مظاہرہ اور عمل ہے جو کشمیر کی تعمیر وترقی کے منظرنامہ سے اب ۷۵؍ سالوں سے جڑا ہوا ہے۔ حالات بدل گئے ، ترجیحات میں تبدیلی آرہی ہے لوگوں کی توقعات بھی نیا انداز اور رُخ اختیار کرتی جارہی ہیں لیکن کشمیر کا شعبہ آر اینڈ بی اسی فرسودہ طریقہ کار اور کورپٹ اور بدعنوانیوں سے عبارت انداز فکر کو اپنے فرائض منصبی کے حوالہ سے عمل پیرا ہیں۔
سرینگر گپکار کے راستے آ نے جانے والے سیکریٹریٹ تک کا نام نہیں اور نہ ہی یہ شہر اسی حد تک  محدود ہے۔ یہ فی الوقت ۲۵؍ کلومیٹر تک وسعت اختیار کرچکاہے لیکن توجہ صرف دس کلومیٹر سڑکوں کی صحت تک محدود ہے ، اس اپروچ کو ،جو عوام دُشمنانہ ہے، بدلنے کی ضرورت ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجوئیت کے تابوت میں آخری کیل ؟

Next Post

بربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا

بربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.