سرینگر/۱۶ جون
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب سیکورٹی فورسز کے انسداد دراندازی آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فوج اور پولیس نے جمعرات کی رات شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایل او سی کے قریب جمہ گنڈ علاقے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ADGP)، کشمیر، وجے کمار نے ٹویٹر پر کہا”جھڑپ میں پانچ غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں تلاش جاری ہے“۔
آج کا تصادم حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے ناکام بنائے گئے انسداد دراندازی کی کارروائیوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔