سرینگر//
شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی (سکاسٹ) کے فارسٹری فیکلٹی کے طلبا نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے رھے اور وہ جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر جنت نامی ایک احتجاجی طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی جس سے رینج افسر ( آر او) اسامیوں کی تعلیمی اہلیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
جنت نے کہا کہ اس سے ہمارا فیلڈ ورک اور دیگر سرگرمیاں رائیگاں ہوں گی۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ ہم۴برس گریجویشن کرنے میں ۳؍ایم ایس سی کرنے میں صرف کرتے ہیں لیکن وہ ضائع ہی ہوں گے ۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ جو فارسٹری میں گریجویشن کرکے نکلتے ہیں وہ کہاں جائیں گے ۔
احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کریں تاکہ انہیں انصاف مل سکے