پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

موسم… غیر متوازن موسم

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب جن لوگوں کو کشمیر کے موسم سے شکایت تھی… غیر متوازن اور غیر متوقع ہونے کی شکایت تھی ‘ ہمیں یقین ہے کہ ان کی یہ شکایت …اب شکایت نہیں رہی ہو گی کہ …کہ اللہ میاں نے خود ہی کشمیر کے موسم کا حساب برابر کر دیا ہے ۔فروری/ مارچ میں کشمیر میں سردی نہیں تھی… بالکل بھی نہیں تھی ‘ موسم گرم تھا … اتنا گرم کہ … کہ موسم سرما میں موسم گرما کا گمان ہو نے لگا … لوگ حیران اور پریشان کہ یہ کیا ہو رہا ہے… فروری/ مارچ میں موسم اتنا گرما گرم کیسے ہو سکتا ہے… درجہ حرارت اتنا زیادہ کیسے ہو سکتا ہے … کہ لوگوں نے وہ ملبوسات پہننا شروع کر دئے جو وہ عام طور پر مئی میں پہنا کرتے ہیں۔اب جون چل رہا ہے‘ چل کیا رہا ہے ‘بھاگ رہا ہے اور آخری مرحلے میں پڑاؤ ڈال دیا ہے … اور دیکھئے کہ لوگ صبح شام وہ کپڑے پہنے ہوئے ہیں جو وہ عام طور پر مارچ اپریل میں پہنتے ہیں… اور ایسا اس لئے ہے کہ کشمیر میں موسم ایک دم ٹھنڈا ہو گیا ہے… میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی حصوں میں جون کے اوائل میں برفباری ہوئی ہے… جس سے کشمیرمیں ٹھنڈ پڑ گئی ہے‘ٹھنڈا بڑھ گئی ہے… موسم میں اس غیر متوقع تبدیلی سے کشمیر کے لوگ اسی طرح حیران وپریشان ہیں جس طرح وہ فروری / مارچ میں تھے …لیکن صاحب اس میں حیران اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اللہ میاں کے ہاں ماہ و سال کی کوئی قید نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے… کہ… کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں اور… اور سو فیصد کر سکتے ہیں ۔فروری/ مارچ میں جب ٹھند ہونی چاہئے تھی‘ سردی ہونی چاہئے تھی‘ غیر متوقع طور پر دھوپ تھی ‘ گرمی تھی اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ تھا… اور اب جبکہ کشمیر میں گرمی ہونی چاہئے تھی … جھلستی دھوپ ہونی چاہئے تھی‘ لوگ ٹھنڈ سے لحافوں میں گھس گئے ہیں اور… اور اس لئے گھس گئے ہیںکیونکہ لگتا ہے کہ اللہ میاں موسم میںاس غیر متوقع تبدیلی سے پیدا غیر متوازن موسمی صورتحال میں توازن پیدا کرنا چاہتے ہیں… ٹھنڈ میں گرمی اور… اور گرمی میں تھنڈ پیدا کرکے کہ…کہ ایسا کرنے کیلئے ماہ و سال یا موسمی حالات کی اللہ میاں کے ہاں کوئی قید نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شری امرناتھ یاترا:اودھم پور میں کئی مقامات پر سپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات

Next Post

ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست سے ہوگا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست سے ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.