جموں//
بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر رہنما اور مرکزی وزراء امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ جون کے تیسرے ہفتے میں جموںکے دورے پر آ رہے ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ اس سال دونوں مرکزی وزیر پہلی بار جموں آ رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ‘امیت شاہ اپنے دورے کے دوران امرناتھ یاترا سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
شاہ ۲۳جون اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ۲۶جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جموں آ رہے ہیں۔
جموں میں ریلی کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر داخلہ کو سرینگر میں حکام کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اسی طرح مرکزی وزیر دفاع جموں میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
حال ہی میں مرکزی شہری اور مکانات کے وزیر ہردیپ پوری نے بھی جموں کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ اس سال دونوں مرکزی وزیر پہلی بار جموں آ رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران امرناتھ یاترا سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن کے دورے میں انہیں جموں اور سری نگر میں الگ الگ پروگرام کرنے ہیں۔ اس میں جموں میں ایک ریلی اور سری نگر میں جلسے کی تجویز ہے۔
اسی طرح مرکزی وزیر دفاع دفاعی کانفرنس میں دفاع سے متعلق مسائل پر بات کریں گے۔ سری نگر میں جی۲۰ میٹنگ کی کامیابی کے بعد دونوں رہنما پہلی بار جموں آ رہے ہیں۔