ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

طوفان بپرجوئے : لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-13
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوئے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا کہ طوفان کے خدشات والے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سبھی کوششیں کی جائیں۔
وزیر اعظم نے اعلیٰ حکام کو یہ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی کہ ریاستی سرکار کے ذریعے کمزور مکانات میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ باہر نکالا جائے اور بجلی ، مواصلات، صحت، پینے کے پانی وغیرہ جیسی تمام ضروری خدمات کے رکھ رکھاؤ کو نہ صرف یقینی بنایا جائے ، بلکہ فوراً ان کی بحالی کی جائے ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مویشیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کنٹرول روم کو 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی۔
میٹنگ کے دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے معلومات دی کہ طوفان ‘بیپرجوئے ’کے 15جون کی دوپہر تک مانڈوی(گجرات)اور کراچی(پاکستان) کے درمیان جکھاؤ پورٹ(گجرات) کے پاس سوراشٹرا اور کچھ کو عبور کرنے کی امید ہے ۔135-125کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ مسلسل ہوا کی رفتار کے ساتھ یہ طوفان 145 فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ۔اس سے گجرات کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ،جس میں کچھ، دیو بھومی دوارکا اور جام نگر شامل ہیں۔ جبکہ 15-14جون کو گجرات کے پوربندر ، راجکوٹ، موربی اور جونا گڑھ اضلاع میں انتہائی تیز بارش ہوسکتی ہے ۔آئی ایم ڈی نے یہ معلومات بھی دی کہ وہ 6جون کو سائیکلون سسٹم کے شروع ہونے کے بعد سے تمام ریاستوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو مسلسل جدید ترین پیش گوئیوں کے ساتھ بلیٹن جاری کررہا ہے ۔
یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے )24گھنٹے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور ریاستی سرکار اور متعلقہ ایجنسیوں کے رابطے میں ہیں۔ این ڈی آر ایف نے اپنی 12ٹیموں کو پہلے ہی تعینات کررکھا ہے ، جو کشتیوں، درخت کاٹنے و الوں، مواصلاتی آلات وغیرہ سے لیس ہیں اور 15ٹیمون کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے ۔
ہندوستانی ساحلی محافظ اور بحریہ نے راحت ، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لئے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا ہے ۔ ایئر فورس اور فوج کی انجینئر ٹاسک فورس اِکائیاں کشتیوں اور بچاؤ کے آلات کے ساتھ تعیناتی کے لئے تیار ہیں۔ نگرانی تیاری اور ہیلی کاپٹر ساحل پر مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ قدرتی آفات راحتی ٹیم (ڈی آر ٹی) اور فوج ، بحریہ اور ساحلی محافظ دستے کی طبی ٹیم (ایم ٹی)اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
وزیر اعظم کو طوفان سے نمٹنے کے لئے گجرات سرکار کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے سطح پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کی جاچکی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاست کا پورا انتظامیہ سسٹم مستعد ہے ۔ ساتھ ہی کابینہ سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری، گجرات کے چیف سیکریٹری اور متعلقہ مرکزی وزارتوں؍ ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
میٹنگ میں وزیر داخلہ ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ، کابینہ سیکریٹری اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے دہلی میں بائیک ٹیکسی پر عائد کی پابندی

Next Post

سعودی عرب؛ سیکورٹی اہلکار کے قتل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بٹہ میں ۴۵ سالہ شہری کو چاقو کے حملے میں مارا گیا

سعودی عرب؛ سیکورٹی اہلکار کے قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.