سرینگر//
ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ہفتے کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولیت کیلئے مفت ای کارٹ سروس متعارف کی۔
ڈائریکٹر سرینگر ائیر پورٹ جاوید انجم نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ گیٹ پر بھیڑ رہنے کی وجہ سے چلینجز رہتے ہیں اور اسی کو حل کرنے کیلئے ای کارٹ سروس متعارف کی گئی۔
انجم نے کہا کہ یہ سہولت مفت دستیاب ہے اور یہ ایکو فرنڈلی بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم نے ۴ گاڑیوں کو چالو کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان میں اضافہ کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کو آزمائشی کے طور پر شروع کیا گیا ہے اور۱۶تاریخ سے ان کو باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔
دریں اثنا مسافروں نے اس سہولت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کی سراہنا کی۔ایک مسافر نے کہا کہ اس سہولیت سے مسافروں کو کافی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا وقت بھی بچ جائے گا اور دیگر دوسری پریشانیوں سے بھی نجات ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔