پوربندر/۱۰جون
گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے تین کشمیریوں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کا مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے تعلق ہے۔
اے ٹی ایس کی ایک خصوصی ٹیم گزشتہ کچھ دنوں سے پوربندر اور آس پاس کے علاقوں میں خصوصی کارروائیوں کے لیے سرگرم تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایس کے آپریشن کی قیادت ڈی آئی جی دیپین بھدرن کر رہے تھے، جو دیگر اہلکاروں کے ساتھ کل سے پوربندر میں تھے۔
گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ڈی آئی جی دیپن بھدرن سمیت اہلکاروں کا ایک بہت بڑا قافلہ پوربندر میں ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آئی جی سمیت حکام خفیہ آپریشن کے سلسلے میں یہاں موجود ہیں۔ افسران کا ایک قافلہ پوربندر میں اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) کے دفتر پہنچا، جہاں اے ٹی ایس نے کامیابی سے کارروائی مکمل کی۔
اے ٹی ایس ذرائع نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایس نے پوربندر سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اے ٹی ایس کے ذرائع نے مزید کہا”غیر ملکی شہریوں سے جڑے تمام مقامی افراد کی جانچ بھی تیز کر دی گئی ہے۔ آج اے ٹی ایس یا گجرات پولیس کے اعلیٰ حکام پوری کارروائی کے بارے میں اعلان کر سکتے ہیں۔“