جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اب تک جماعت اسلامی کی۱۲۵عمارتیں اور اراضی کو منسلک کیا گیا

جماعت اس جائیداد کو ’’دہشت گردی کو فروغ‘‘ دینے کے لیے استعمال کر رہی تھی:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in اہم ترین
A A
سرینگر اور بڈگام میں صلاح الدین کے دو بیٹوں کی جائیدادیں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی ۸۳مقامات پر غیر منقولہ جائیداد بشمول عمارتیں اور زمین کو غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے کے الزام میں ضبط کیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کی ایگزیکٹو ونگ، اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی۱۲۵عمارتوں اور زمین کو یو اے پی اے قانون کی شق۸؍اور۲۵کے تحت اٹیچ کیا ہے۔
پولیس نے جماعت اسلامی پر الزام عائد کیا کہ ہے یہ کالعدم تنظیم اس جائیداد کو ’’دہشت گردی کو فروغ‘‘ دینے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔
یہ بات قابل غور ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی پر پلوامہ خودکش حملے کے ۱۴روز بعد یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کی تھی۔ پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ علاقے میں ۱۴فروری۲۰۱۹ کو جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند عادل ڈار نے سی آر پی ایف قافلے پر خودکش حملہ کرکے ۴۰؍اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد مرکزی سرکار نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں سرعت لائی تھی، وہیں مذہبی تنظیم جماعت اسلامی پر بھی۲۸فروری۲۰۱۹ کو پانچ برسوں کے لیے پابندی عائد کر دی اور اس تنظیم کے رہنماؤں سمیت کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد بھی جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ چلتا رہا اور اس تنظیم کے دفاتر اور جائیداد و اثاثے سیل کیے گئے ہیں۔
مرکزی سرکار اور جموں کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ تنظیم جموں وکشمیر بالخصوص وادی ٔ کشمیر میں عسکریت پسندی اور سرکار مخالف سرگرمیوں کو فروغ اور فنڈز دستیاب کر رہی ہے۔ تاہم جماعت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ پابندی کے بعد اس تنظیم کی تمام مذہبی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیں، کارکنان اور لیڈران خاموش ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں۲۵۰سیاحوں کو بچالیا

Next Post

شاہ کاامر ناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ۔گھپا تک جانے والے راستے کو حفاظت فراہم کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
دہشت گردی کا خاتمہ،کوششیں جاری رکھی جائیں:شاہ

شاہ کاامر ناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ۔گھپا تک جانے والے راستے کو حفاظت فراہم کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.