نئی دہلی/۲۱؍اپریل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے ملک اور خصوصی طورپر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرکے مرکز کی مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ٹالرنس کے ہدف کو حاصل کرنے میں پورا تعاون کیا ہے ۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے این آئی اے کو کسی بھی طرح کی اور کوئی بھی مدد دینے کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہے ۔
وفاوی وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں این آئی اے کے یوم تاسیس پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے جڑ سے صفائے کے لئے وہاں ٹیرر فنڈنگ پر وار کرنا ضروری تھا اور این آئی اے نے یہ کردار بہترین طریقے سے اداکیا ہے ۔ایجنسی نے ٹیرر فنڈنگ کے۱۰۵معاملے درج کئے ہیں اور ان سے دہشت گردی پر لگام لگانے میں کامیابی ملی ہے ۔
شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر شعبے میں ہندوستان کا غلبہ بڑھ گیا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ہندوستان کے کردار کو ماحولیات سے لے کر اقتصادی شعبے تک اہم سمجھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے این آئی اے جیسی ایجنسی کو عزم کے ساتھ ہدف حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی معیشت کو۵ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھا ہے ، یہ بھی مضبوط داخلی سلامتی کے دم پر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
وزیر داخلہ انہوں نے کہا کہ۱۳سال کے اپنے مختصر دور میں، این آئی اے نے مثالی معیاری طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے۲۵ء۹۳فیصد کے جرائم کو ثابت کرکے کامیابی حاصل کی ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب این آئی اے کو بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی کا درجہ حاصل کرنا چاہئے اور اس کے لئے اسے ایک ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جس میں معلومات اور دیگر پہلوؤں کو ادارہ جاتی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے ملک بھر کی تفتیشی ایجنسیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے ، اس لیے اسے تمام ایجنسیوں کے ساتھ تال میل بنا کر قومی گرڈ کی تعمیر کی طرف بڑھنا چاہیے ۔
شاہ نے کہا کہ دہشت گردی دنیا میں سب سے بڑی لعنت ہے اور ان کا خیال ہے کہ دہشت گردی انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ مانتے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور انسانی حقوق کا تحفظ ایک دوسرے متصادم نہیں ہے ۔دہشت گردی کا خاتمہ کر کے انسانی حقوق کی حفاظت وسیع سطح پر کی جا سکتی ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے این آئی اے سے اپنی جانچ کے طریقے میں یکسر تبدیلی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تھرڈ ڈگڑی کے بجائے جانچ کا طریقہ تکنیک اور اطلاع پر مبنی ہونا چاہئے اور اس کی مدد کے لئے قومی سطح پر ڈیٹابیس بھی بنایا جانا چاہئے ۔
اس موقع پر این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ اور وزارت داخلہ اور دیگر ایجنسیوں کے سینئر افسر بھی موجود تھے ۔