ممبئی// رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ ہارنے کے بعد لکھنؤ کے کپتان لوکیش راہل کو ایک اور جھٹکا لگا جب وہ کوڈ کنڈکٹ کے لیول 1 کے جرم میں قصوروار پائے گئے۔ ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
راہل نے جرم قبول کر لیا ہے۔ اگرچہ لکھنؤ کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو بھی اس جرم کا قصوروار پایا گیا ہے لیکن ابھی تک ان پر کوئی جرمانہ نہیں لگایا گیا ہے۔ انہیں صرف سرزنش کی گئی ہے۔ اسٹوئنس نے لیول 1 کا جرم قبول کر لیا ہے۔ لیول 1 کے جرائم کے لیے میچ ریفری کے فیصلے کو حتمی فیصلہ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل ممبئی کے خلاف میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر لکھنؤ کے کپتان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ وہاں اس پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
لکھنؤ کی ٹیم کی 7 میچوں میں یہ تیسری شکست ہے۔ اس وقت ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف آر سی بی کی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب اس کے کھاتے میں 7 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں۔ فی الحال وہ رن ریٹ میں گجرات کی ٹیم سے پیچھے ہیں۔
لکھنؤ کا اگلا مقابلہ 24 اپریل کو ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ وانکھیڑے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔