نئی دہلی//
وزیراعظم‘نریندرمودی نے جموںکشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بہت سے کلیدی نوعیت کے بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کاافتتاح کئے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔
ان پروجیکٹوں میں کسانوں کیلئے سات کسٹم ہائرنگ مراکز اورایس ایچ جیز کیلئے۹پولی گرین ہاوسیزشامل ہیں ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفترکے سلسلہ وار ٹوئیٹس پروزیراعظم نے ٹویٹ کیا:’’غیرمعمولی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیاجانا، جموں وکشمیر اور خاص طورپر امنگوں والے اضلاع کے عوام کے معیار زندگی کو بہتربنانے کے تئیں ہمارے عہد کا ایک ثبوت ہے ۔‘‘
سنہا نے ان پروجیکٹوں کا افتتاح منگل کو ضلع بارہمولہ کے دورے کے دوران کیا تھا ۔