جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

ڈوڈہ میںٹرک دریا میں جاگرا دو افراد غرقہ آب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in اہم ترین
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ٹپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوگئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں ایک نالے سے ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ موٹر سائیکل سوار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال بڈگام پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت اشفاق مجید ساکن پائمس بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
اس دوران جموں صوبہ کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری کلہو تران شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد غرقہ آب ہوئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ میں منگل کی صبح چھ بجے کے قریب ایک مال بردار ٹرک دریا میں جاگرا جس وجہ سے دو افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔
حادثے کی ا طلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔غرقہ آ ب ہوئے افراد کی شناخت لال حسین ولد امانت علی اور ریاض احمد ساکن سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں تین الگ الگ حادثات میں۱۶؍افراد از جان جبکہ۶۰کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح مبینہ طور ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں پنزگام ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
زخمی کی شناخت شکیل احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن نائینہ بٹہ پورہ پلوامہ کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے یہ لاش ایک ایک نالے کے قریب پائی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت۵۵سالہ محمد امین ڈار ساکن تھجی وار اچھ کے بطور ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’چینی واپس نہیں گئے‘یہ ایک چیلنج ہے‘

Next Post

وادی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج

وادی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.