جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا:وزارت خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in اہم ترین
A A
ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا:وزارت خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

’ میٹنگ کے انعقاد کا ورچوئل فارمیٹ آپشن ہمیشہ ہی میز پر تھا اور پیر کو حتمی فیصلہ کیا گیا ‘
سرینگر//(ویب ڈیسک)
ایک حیران کن پیش رفت میں ہندوستان نے ۴جولائی کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس کی ورچوئل میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی مشاورت کا نتیجہ ہے۔
وزارت خارجہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ایس سی او کے سربراہان مملکت کی کونسل کا ۲۲واں سربراہی اجلاس ’ورچوئل فارمیٹ‘ میں منعقد ہوگا اور اس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ وزارت نے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے واقف ذرائع نے کہا کہ میٹنگ کے انعقاد کا ورچوئل فارمیٹ آپشن ہمیشہ ہی میز پر تھا اور پیر کو حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے شیڈول سے منسلک کسی وجہ سے نہیں ہوا۔
ذرائع میں سے ایک نے کہا’’بہرحال چین اور روس کے رہنماؤں کے ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والی جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کیلئے ہندوستان کا دورہ کرنے کی توقع ہے‘‘۔
اگر سربراہی اجلاس میں سربراہان ذاتی طور پر شرکت کرتے تو گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد یہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوتا۔اس کے علاوہ ہندوستانی وزیر اعظم کی چین اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی تھی ۔ ہندوستان کے ان دونوں ممالک کے ساتھ اس وقت تعلقات کشیدہ ہیں۔
ہندوستان اور چین اس وقت لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ایک فوجی تعطل کا شکار ہیں جو اپنے چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے، تعلقات کو اب تک کی کم ترین سطح پر لے جا رہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات دہشت گردی کے ایک سلسلے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جن کا الزام پاکستان میں مقیم دہشت گرد گروپوں پر عائد کیا جاتا ہے۔
خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے۲۰؍اپریل کو راشٹر پتی بھون کے احاطے میں واقع ایک بڑے ہال کا دورہ کیا تھااور وہاں کی سہولیات کا معائنہ کیا کیونکہ اسے ایس سی او سربراہی اجلاس کے ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
ہندوستان نے پہلے ہی تمام ایس او سی ممالک جن میں چین‘قازقستان‘کرغزستان‘پاکستان‘روس‘ تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں کو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر ممالک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ترکمانستان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا’’ایس سی او کی ہندوستان کی صدارت رکن ممالک کے درمیان شدید سرگرمی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا دور رہا ہے۔ ہندوستان نے کل۱۳۴؍اجلاسوں اور تقریبات کی میزبانی کی ہے، جن میں۴ ۱وزارتی سطح کی میٹنگیں شامل ہیں‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے ’’ہندوستان تنظیم میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، اور اس کی صدارت کے اختتام کے طور پر ایک کامیاب ایس او سی سربراہی اجلاس کا منتظر ہیُُ۔
ہندوستان نے ستمبر ۲۰۲۲میں پہلی بار ایس سی او کی گردشی چیئرمین شپ سنبھالی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام ‘سخت سکیورٹی اقدامات کئے جائیں‘

Next Post

بڈگام میں جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملوث ملزم گرفتار: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بڈگام میں جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملوث ملزم گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.