سرینگر//
وادی میں گرچہ ہفتہ کو موسم مجموعی طور پر خشک رہا لیکن آئے روز کی بارشیں کسانوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۲۹ مئی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں۳۱مئی تک ایک بار پھر رک رک کر بارشیں متوقع ہیں اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہیں اور تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے ۔
ادھر وادی میں ناساز گار موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۵ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں مسلسل ناساز گار موسمی حالات سے کسان پریشان نظر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئے روز کی ژالہ باری، تیز ہوائوں اور تیز بارشوں سے فصلوں کو شدید نقصان لاحق ہیں۔