بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہم مرکز سے ۹ سوالوں کا جواب چاہتے ہیں:کانگریس

’ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمان چھو رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-28
in اہم ترین
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
کانگریس پارٹی نے مرکزی سرکار کے ۹برس مکمل ہونے پر ’نو سال نو سوال‘کے عنوان سے ایک کتابچہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس وفاق سے۹سوالوں کا جواب چاہتی ہے ۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر‘وقار رسول وانی نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار کے۹سال مکمل ہونے پر کانگریس نے۹سوالوں پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا ہے اور کانگریس ان نو سوالوں کا جواب چاہتی ہے ۔
وانی نے کہا کہ ان نو سوالوں میں پہلا سوال معیشت دوسرا زراعت اور کسان تیسرا کورپشن چوتھا چین اور قومی سیکورٹی پانچواں سماجی یکجہتی چھٹا سماجی انصاف ساتواں جمہوریت آٹھواں سماجی بہبود اور نواں کورونا منیجمٹ کے متعلق ہے۔
اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمان عمران پرتاب گڑھی نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمان چھو رہی ہے ہم سرکار سے اس کے متعلق سوال کرتے ہیں لیکن سرکار اپنے دوستوں کو ہی فائدہ پہنچا رہی ہے ۔
کانگریسی رکن پارلیمان نے کہا’’ہم نے دیکھا کہ۷سو کسانوں نے قربانیاں پیش کیں پھر زرعی قوانین کو واپس لیا گیا اور ان کیلئے ایم ایس پی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا‘‘۔
پرتاب گڑھی کا کہنا تھا’’رشوت کے حوالے سے سرکار نہ کھائو نہ کھلائو کی باتیں کر رہی ہے لیکن اپنے دوستوں کو لگاتار فائدہ پہنچا رہی ہے اور اسی طرح قومی سیکورٹی پر بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن چین کے مسئلے پر سرکار خاموش ہے جبکہ چین ابھی بھی ہماری زمین پر قبضہ کئے ہوئے ہے ‘‘۔
کانگریس رکن پارلیمان نے کہا کہ’’حالیہ انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈروں نے اپنے تقریروں میں سماجی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی‘‘۔
پرتاب گڑھی نے کہا’’اقلیتی فرقوں، خواتین، و دیگر سماج کے پسماندہ طبقوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی پر خامشی اختیار کی گئی ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جمہوری اقدار کو لے کر اپوزیشن لیڈروں کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ای ڈی، سی بی آئی کا استعمال کرکے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘‘۔
پرتاب گڑھی نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کی سکیموں کے فنڈوں میں کٹوتی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اس حکومت نے تھالی اور تالی بجائی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’ہم عوام سے جڑے سوال ہی حکومت سے پوچھ رہے ہیں‘‘۔
نئے پارلیمنٹ ہائوس کے افتتاح کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’ہم نئے پارلیمنٹ ہائوس کے تعمیر کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ صدر جمہوریہ کو اس تقریب کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
این آئی اے کے یاسین ملک کو سزائے موت کا مطالبہ کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہذا ہم اس پر کوئی بات نہیں کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد

Next Post

بخاری کی یاسین ملک کیلئے سزائے موت کے مطالبے کی حمایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘

بخاری کی یاسین ملک کیلئے سزائے موت کے مطالبے کی حمایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.