جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو ٹی کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ‘

تعمیر وترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر یونین ٹریٹری کی سیاحت ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی کرتی ہے ۔
سنہانے کہا کہ یونین ٹریٹری کے نوجوان اپنے اور قوم کے لئے ایک تابناک مستقبل تحریر کر رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ایس کے آئی سی سی میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
سنہانے کہا کہ جموںکشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک نئے دور سے گذر رہا ہے اور یہاں ترقی اور امن کے لامحدود امکانات روشن ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’جموںکشمیر کی ٹورزم ہمارے ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی بھی کرتی ہے ‘‘۔
سنہا نے امن، ترقی اور سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ سیاحت تنہا ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت کی ترقی کیلئے اچھے بنیادی ڈھانچے ، ٹھوس منصوبے اور موثر اور جواب دہ انتظامیہ کا ہونا لازمی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف امن اور خوشحالی سے ہی مہمان نوازی میں گرمجوشی آسکتی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموں وکشمیر ملک کے ترقی یافتہ خطوں میں سے کچھ قابل پیمائش سنگ میلوں پر کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ لوگوں کی معاشی و سماجی خوشحالی کیلئے پر عزم ہے ۔
سنہاکا کہنا تھا’’وزیر اعظم نریندر مودی نے استحصال‘نا انصافی اور بھید بھائو کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ دیا جس سے ہمارے سماج کے کئی طبقے گذشتہ سات دہائیوں سے دوچار تھے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران پائیدار ترقی کے منازل طے کرنے میں جموں کشمیر کی درجہ بندی میں اضافہ درج ہوا ہے جس کیلئے ہم وزیر اعظم کی وژنری قیادت کے مشکور ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا’’دنیا دیکھ سکتی ہے کہ پوارا معاشرہ، خاص طور پر نوجوان نسل اپنے اور قوم کے لئے روشن مستقبل تحریر کر رہی ہے جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل پر عمل در آمد کی رفتار قریب دس فیصد بڑھ گئی ہے ‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ جی ٹونٹی اجلاس شاندار چوٹیوں، صاف وشفاف جھیلوں اور سر سبز و شاداب مناظر کی سرزمین منعقد ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر محض ایک سیاحتی مقام نہیں ہے بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر ایک شاعری ہے یہ احساس کی سرزمین ہے یہ توانائی کا وہ میدان ہے جو برس ہا برس سے بھارتی ثقافتی اقدار کے ساتھ مرتعش ہو رہا ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال گذشتہ ۱۸ملین کی ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین ٹورزم کے فروغ کیلئے۳سو نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے اور پائیدار ٹورزم سیکٹر کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین انٹراپرنیورز کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ قریب چار دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد یونین ٹریٹری انتظامیہ نے بالی ووڈ کے ساتھ رشتہ بحال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۱میں ہم نے فلم پالیسی لانچ کی تاکہ اس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ سال گذشتہ یہاں زائد از۳سو فلموں کی شوٹنگ ہوئی۔انہوں نے کہا’’ہمارا مقصد خطے کے مقبول مقامات کو مزید پائیدار بنانا اور یہاں کے دلکش ورثہ سائئٹس کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر بہت جلد دنیا کے۵۰بڑے سیاحتی مقامات میں جگہ بنا لے گا اور یہ بین الاقوامی سیاحوں کے ٹرول بک لسٹ میں عنقریب شامل ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر میں امن اور ترقی ہے‘؛’اب ہڑتالیں ہو تی ہیں اور نہ اسکول بند‘علیحدگی پسند سرگرمیاں بھی ختم‘

Next Post

کشتواڑ سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان، 3 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کشتواڑ سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان، 3 زخمی

کشتواڑ سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان، 3 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.