جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in کھیل
A A
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

کراچی//
پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے لیے بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا۔
اس حوالے سے غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جو کہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ضد کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ بھارت میں رواں برس کھیلا جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط کا لائحہ عمل پہلے سے تیار کر لیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کی رضامندی ورلڈ کپ سے مشروط کر ہی نہیں سکتا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کر سکتا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیاء کپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جا سکتی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائے گی جب حکومتِ پاکستان اجازت دے گی، بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ کی شرط رکھنے پر پی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھے گا۔
ورلڈ کپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگے گا، بھارت کی ایشیاء کپ کے ذریعے ورلڈکپ کے لیے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے 27 مئی کو اجلاس بلا لیا، پاکستان کو کون کون سے وینیوز پر ورلڈ کپ کھیلانا ہے؟ حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
پی سی بی نے ایشیاء کپ ہائبرڈ ماڈل کے لیے دو وینیوز کا انتخاب کیا ہے، ایشیا کپ کے پاکستان میں 4 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیاء کپ کے دیگر میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کروانے کا پلان ہے۔
ایشیاء کپ کے دبئی میں میچز شام ساڑھے 4 بجے شروع کیے جائیں گے، شارجہ اور ابو ظہبی کی نسبت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں زیادہ ٹکٹیں فروخت کی جا سکتی ہیں۔
پی سی بی گیٹ منی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بقیہ ایشیاء کپ کروانا چاہتا ہے، شارجہ 16ہزار اور شیخ زید اسٹیڈیم 20 ہزار کی نسبت دبئی میں 25 ہزار سے زائد شائقین میچ دیکھ سکتے ہیں۔
لاجسٹک اور براڈ کاسٹنگ اخراجات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دو وینیوز پر ایشیا کپ کروانے کا پلان

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج چوپڑا کو ورلڈ کا ٹاپ کھلاڑی بننے پر مبارکباد

Next Post

لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور سابق وزیراعلی منوہر جوشی کی حالت نازک ،اسپتال داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور سابق وزیراعلی منوہر جوشی کی حالت نازک ،اسپتال داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.