منگل, جون 6, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی حج پرواز کی روانگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-23
in قومی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی// اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج بیت اللہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 22/مئی 2023 سے شروع ہوگیا ۔ یہ امبارکیش پوائنٹ ہندوستان کے سب سے بڑے روانگی حج کا سفری مقام ہے ۔
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے استقبال کے لیے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ، حکومت ہند مناکشی لیکھی، قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور ہندوستان میں سعودی عرب کی حکومت کے سفیر صالح بن عید حسینی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں موجود تھیں۔ محترمہ مناکشی لیکھی نے تقریب میں موجود عازمین کرام کو حج بیت اللہ پر روانگی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی وزارت اور حکومت ہند کی جانب سے اندرون ہند اور سعودی عرب میں حج کے دوران فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
مسٹر ونے کمار سکینہ نے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے عازمین کو دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے صوبہ دہلی کے علاوہ، چھ دیگر ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ کے تقریباً 22 ہزار مسافروں کے لیے دہلی حکومت اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اع طمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
ہندوستان میں تعینات حکومت سعودی عرب کے سفیر صالح بن عید الحسینی نے حکومت سعودیہ کی طرف سے عازمین حج کے لئے کئے گئے انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ برسوں میں بھی ہندوستانی عازمین کا پورا خیال رکھا ہے اور اس سال بھی اس میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔
ہوائی اڈے پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں حج کمیٹی کے رکن محمد سعد اور دیگر عملے کی موجودگی میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے سب سے پہلے تمام معزز مہمانوں اور تقریب کے شرکاء کا خیرمقدم کیا ۔ جبکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
خیال رہے کہ عازمین حج کی دوسری پرواز صبح 11:30 بجے روانہ ہوئی جبکہ مزید پروازیں شام 06:30 اور رات 08:30 پر بجے روانہ ہو ئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیش نے کھڑگے اور راہل سے کی ملاقات

Next Post

مودی کی میزبانی کرنے پر اعزاز محسوس کررہا ہوں: البنیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

2023-06-06
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
قومی خبریں

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

2023-06-06
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

دہلی کی ہوا اور پانی کو صاف کرنے کو بنائیں عوامی تحریک : کیجریوال

2023-06-06
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

ریلوے سیفٹی فنڈ کے استعمال نہ کرنے کا الزام غلط : حکومت

2023-06-06
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ
قومی خبریں

ہندوستان امریکہ نے دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دی

2023-06-06
اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد238‘مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

اڈیشہ میں تین ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 261 مسافر ہلاک، 1000 سے زیادہ زخمی

2023-06-04
بڈگام سے بارہمولہ جا رہی ٹرین مازہامہ میں پٹری سے اتر گئی
قومی خبریں

اوڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ سے 100 سے زیادہ ٹرینیں متاثر

2023-06-04
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
قومی خبریں

راج ناتھ امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

2023-06-04
Next Post
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم

مودی کی میزبانی کرنے پر اعزاز محسوس کررہا ہوں: البنیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.