ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دہلی کو 77 رنوں سے روند کر چنئی شان سے پلے آف میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-21
in کھیل
A A
تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

نئی دہلی// مہندر سنگھ دھونی کی شاندار قیادت میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے ہفتہ کو یہاں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں میزبان دہلی کو 77 رنز سے شکست دے کر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روتوراج گائیکواڈ (79) اور دیوان کونوے (87) کے درمیان 141 رنز کی شراکت کی مدد سے سی ایس کے نے تین وکٹ پر 223 رنز بنائے، جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی نے پوائنٹس ٹیبل میں گجرات کے بعد 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ کے مزاج کا صحیح اندازہ لگاتے ہوئے دھونی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور چنئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 223 رنز کا مشکل ہدف دیا جس کے تحت دہلی کی ٹیم بکھر گئی۔ پرتھوی شا (5)، فل سالٹ (3) اور ریلی روسو (0) کی شکل میں پہلے تین جھٹکے دہلی کو 26 رنز کے اسکور تک لے گئے تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر (86، 58 گیندوں، سات چوکے، پانچ چھکے) نے ایک سرے پر ٹھہر کر چنئی کے باؤلنگ اٹیک کا بہادری سے سامنا کیا لیکن دوسرے سرے پر کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔ یش دھول (13) اور اکشر پٹیل (15) نے کچھ دیر تک ان کا ساتھ دیا لیکن ان کا ساتھ چھوٹتے ہی دہلی تاش کے پتوں کے گھر کی طرح منہدم ہوگئی۔
چنئی کی جانب سے دیپک چاہر نے 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھکشنا اور میتھیسا پاتھیرانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندرا جڈیجہ اور تشار دیش پانڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل چنئی کی اوپننگ جوڑی نے اچھی گیندوں کا احترام کرتے ہوئے متوازن انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ڈھیلی گیندوں پر زبردست حملہ کیا۔ شدید گرمی کے درمیان دونوں بلے بازوں نے اسکور بورڈ کو تقریباً آٹھ رنز فی اوور کی شرح سے چلتا رکھا۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اس شراکت کو توڑنے کے لیے بولنگ میں مختلف تبدیلیاں کیں اور آخر کار اننگز کے 15ویں اوور میں گائیکواڈ چیتن سکاریا کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رتوراج نے 50 گیندوں میں تین چوکے اور سات چھکے لگائے۔
رتوراج کے بعد سکسر کنگ شیوم دوبے نے کریز سنبھالی اور اپنی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکے لگائے تاہم نو گیندوں کی مختصر اننگز میں وہ خلیل احمد کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کرشماتی کپتان دھونی کی وکٹوں کے درمیان آمد ہوئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ دوسری جانب دہلی کو ڈیوڈ کونوے کی وکٹ کی صورت میں ایک کامیابی ملی جب وہ اینریچ نارٹجے کی ایک سست گیند کو مارنے کی کوشش میں لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کونوے نے 52 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ بعد میں جڈیجہ نے سات گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنا کر تماشائیوں کو محظوظ کیا۔ دھونی پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔
پلے آف میں جگہ بنانے کے لحاظ سے یہ میچ چنئی کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر چنئی دہلی کے خلاف ایک بڑی جیت حاصل کرتا ہے جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے، تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں گجرات کے بعد دوسرے نمبر پر قبضہ کر سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی کو اصل کنگ کہنے پر بابر اعظم کے مداحوں نے محمد عامر کو ٹرول کردیا

Next Post

ابھیشیک نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

ابھیشیک نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.