سرینگر//
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر۴ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز۱۲بجکر۹منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر۴ء۳ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے ۔۸؍اکتوبر۲۰۰۵میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از۸۰ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔
ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت۶ء۷ریکارڈ ہوئی تھی۔