جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں سینکڑوں کنال اراضی پر پوست کی کاشت تباہ

صرف جنوبی کشمیر میں۷۲۱ کنال پر محیط کاشت تلف :ایکسائز محکمہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in اہم ترین
A A
وادی میں سینکڑوں کنال اراضی پر پوست کی کاشت تباہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
محکمہ ایکسائز جموں و کشمیر کاکہنا ہے کہ اس نے وادی میں ایک ہزار کنال پر کاشت پوست کو اب تک تلف کیا ہے ۔
محکمہ ایکسائز نے جمعرات کو ریونیو اور پولیس حکام کے ساتھ مل کر ضلع اننت ناگ کی تحصیل بجبہاڑہ کے دوپتیار میں پوست تلف کرنے کی مہم چلائی۔
پوست تلف کرنے کی مہم ایکسائز کمشنر جموں و کشمیر‘پنکج کمار شرما (جے کے اے ایس) کی مجموعی نگرانی میں ہوئی ۔
ایک بیان کے مطابق محکمہ ایکسائز کے جوانوں نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ/ریونیو آفیسر کی موجودگی میں توست تلف کرنے مہم چلائی گئی۔ لگ بھگ۳ کنال اور۱۰ مرلہ غیر قانونی کاشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ایکسائز کمشنر جموں و کشمیر،پنکج کمار شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وادی کشمیر میں اپریل۲۰۲۳سے اب تک۹۸۲ کنال اور ۱۶مرلے پر محیط پوست کی کاشت کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے صرف جنوبی کشمیر کے چار اضلاع (اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان، کولگام) میں ۷۲۱ کنال اور ۱۶ مرلے پر کاشت پوست کو تلف کیا گیا ۔
ایکسائز کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر زمینی سطح پر پوست اور بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
ایکسائز کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز بڑے پیمانے پر آگاہی پروگراموں میں سرگرم عمل ہے اور اس نے کالج، اسکول، بلاک، گاؤں کی سطح پر منشیات سے متعلق آگاہی کے بہت سے پروگرام منعقد کیے ہیں، جن میں مذہبی اسکالرز بالخصوص ائمہ اور خطیب نماز جمعہ کے دوران شامل ہوتے ہیں۔
کمار کاکہنا تھا’’آس پاس کے لوگوں نے پوست کے خاتمے کی مہم کے دوران محکمہ ایکسائز، ریونیو حکام، پولیس حکام اور میڈیا برادری کی کوششوں کو سراہا‘‘۔
کمشنر نے کہا کہ ہم اس طرح کی مہم کی رفتار کو پوری رفتار سے برقرار رکھیں گے۔ مزید یہ کہ پوست کی تلفی بیک وقت ضلع کولگام کے درہامہ، کے بی پورہ چھا محلہ اور ضلع شوپیاں کے گاؤں سوگن میں کی جا رہی ہے جہاں ایکسائز، ریونیو حکام نے مشترکہ طور پر پوست کی تیس کنال سے زیادہ کاشت کو تباہ کر دیا تھا۔
بیان کے مطابق اس موقع پر تزئین مختار (جے کے اے ایس) ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو) کشمیر ‘ای ٹی او ساؤتھ کشمیر رینج حامد گنائی، تحصیلدار بجبہاڑہ‘ جی آر بھٹ، ای ٹی او سنٹرل کشمیر شمس سودوہا، ای ٹی او شمالی کشمیرشوکت بہار اور ایکسائز، ریونیو اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ، شیوکمار نائب انکے ہوں گے

Next Post

’تین دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست‘این ایس جی اور فوج کی مدد حاصل ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
جنگجو بھرتیاں ۳۷ فیصد کم:کمار

’تین دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست‘این ایس جی اور فوج کی مدد حاصل ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.