ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ، شیوکمار نائب انکے ہوں گے

۲۰ مئی کو حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن لیڈروں کی شرکت متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in اہم ترین
A A
سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ، شیوکمار نائب انکے ہوں گے

New Delhi, May 18 (ANI): Congress President Mallikarjun Kharge meets party leaders Siddaramaiah and DK Shivakumar in New Delhi on Wednesday. Siddaramiah and Shivakumar being given the post of Karnataka CM and Deputy CM respectively. (ANI Photo)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

نئی دہلی//
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو اپنے بڑے لیڈر سدارمیا کو کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔
پارٹی نے یہ اعلان کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے سرکردہ لیڈروں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اور سابق وزرائے اعلیٰ سدارمیا اور شیوکمار کے ساتھ کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا۔ سدارمیا ورنا اسمبلی حلقہ سے فتح یاب ہوئے ، جبکہ مسٹر شیوکمار کنکا پورہ سیٹ سے جیتے ہیں۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے کہا ’’کانگریس صدر نے وسیع غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلی ہوں گے ‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب ۲۰مئی کو ہوگی۔
وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کا ایک گروپ بھی حلف لے گا۔ جنوبی ریاست کے دونوں لیڈروں کے سر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کا سہرا باندھتے ہوئے انہوں نے کہا’’دونوں لیڈر کرناٹک میں کانگریس کا بڑااثاثہ ہیں۔ کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے ۔ ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں آمریت پر نہیں۔ میں کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ الیکشن امیر بمقابلہ غریب تھا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جائے گا۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے کرناٹک کے کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کرناٹک میں ایک شفاف حکومت فراہم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
دریں اثنا کھڑگے نے ٹویٹ کیا ’’ٹیم کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی ترقی، بہبود اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران۵ء۶کروڑ کنڑ لوگوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق پارٹی پانچ گارنٹیوں پر عمل درآمد کرے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے۲۲۴رکنی اسمبلی میں۱۳۵نشستیں حاصل کیں جب کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی۶۵نشستوں پر سمٹ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لولاب:آ وارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی

Next Post

وادی میں سینکڑوں کنال اراضی پر پوست کی کاشت تباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
وادی میں سینکڑوں کنال اراضی پر پوست کی کاشت تباہ

وادی میں سینکڑوں کنال اراضی پر پوست کی کاشت تباہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.