نئی دہلی/ 18 مئی
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں ارتھ سائنسز کی وزارت سونپی گئی ہے ، جبکہ ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کو وزارت قانون کا آزادانہ چارج دیا گیا ہے ۔
جمعرات کو یہاں جاری راشٹرپتی بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق صدر نے یونین کونسل میں وزراءکے درمیان بعض محکموں کے دوبارہ مختص کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
ریلیز کے مطابق مسٹر رجیجو کو ارتھ سائنسز کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے ، جبکہ مسٹر میگھوال کو مسٹر رجیجو کی جگہ ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج دیا گیا ہے ۔