اننت ناگ//
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے متن علاقے میں ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سوار اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گیا ۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گرڈ سٹیشن ہٹمورہ کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی کو گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
مرنے والوں کی شناخت فیاض احمد ملک اور ریاض احمد حجام کے طور پر کی گئی ہے جو دونوں شمہل، اننت ناگ کے رہنے والے ہیں۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
دریں اثناجموںکشمیر کے ضلع رام بن کے ڈھلواس علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں قریب ڈیڑھ درجن مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع رام بن میں ہفتے کے روز بٹوٹ سے رام بن کی طرف آرہی ایک منی بس ڈھلواس کے مقام پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم۱۶مسافر زخمی ہوگئے ۔
واقعہ پیش آتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔