پیر, نومبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کا اعتماد دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرتا ہے: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

ممبئی// ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو کا اعتماد ٹیم کے دیگر بلے بازوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کی خراب شروعات کے بعد سوریہ کمار اپنی دھماکہ خیز شکل میں واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو صرف 49 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے، جس کی مدد سے ممبئی نے گجرات ٹائٹنز کو 27 رنز سے شکست دی۔
روہت نے سوریہ کمار کے اعتماد پر میچ کے بعد کہا، ’’اس میں اعتماد ہے۔ ہم کریز پر دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا مجموعہ چاہتے تھے لیکن سوریہ کمار نے کہا کہ وہ بیٹنگ کے لیے کریز پر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "اس کے پاس اس قسم کا اعتماد ہے جو دوسروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ وہ ہر کھیل کو نئے سرے سے شروع کرنا چاہتا ہے اور ماضی کے میچوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھتا۔ آپ آرام سے بیٹھ کرفخر محسوس کر سکتے ہیں لیکن اسے یہ عادت نہیں ہے۔”
سوریہ کمار کی سنچری کی مدد سے ممبئی نے گجرات کے سامنے 219 رنوں کا ہدف رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات نے 102 رن پر آٹھ وکٹ گنوا دئے تھے، لیکن راشد خان نے صرف 32 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کو بڑے دھچکے سے بچا لیا۔
سوریہ کمار نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، "یہ ایک دلچسپ میچ تھا اور ہم دو پوائنٹس حاصل کرکے خوش ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرنا اور پھر اسکور کا دفاع کرنا اچھا تجربہ تھا۔ ہم وکٹیں لیتے رہے اور اس فارمیٹ میں آپ کو اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔
جب سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کی بہترین ٹی 20 اننگ ہے، تو انہوں نے کہا، ’’ایسا کہہ سکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کی، ہم نے فیصلہ کیا تھا تھا کہ ہم وہی رفتار قائم رکھیں گے جب ہم 200 سے زیادہ رن کا تعاقب کرتے ہوئے رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’سات سے آٹھ اوورز کے بعد ہی ایک طرف کافی اوس پڑ گئی تھی، اس لیے میں تھرڈ مین یا شارٹ لیگ کی طرف شاٹس کھیلنے کے لیے تیار تھا۔ میرے کھیل کے پیچھے بہت پریکٹس ہے، اس لیے جب میں پچ پر آتا ہوں تو میرے ذہن میں سب کچھ واضح ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم کے رنز بنانے سے متعلق فخر زمان کی رائے سامنے آگئی

Next Post

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
کھیل

جو مل واریکن کی شاندار گیندبازی، ویسٹ انڈیز 4 وکٹ پر 134 رنز

2026-10-30
کھیل

آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی کپتانی منیبہ علی کریں گی

2026-10-30
کھیل

زیادہ رنز والے میچوں میں کامیابی کا کریڈٹ ہندوستانی گیندبازوں کو: تلک ورما

2026-10-30
کھیل

جوکووچ نے سخت مقابلے میں ہمبرٹ کو شکست دی، ٹورین کی دوڑ میں برقرار

2026-10-30
Next Post
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.