نئی دہلی/۱۷؍اپریل
پولس نے اتوار کو شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر تشدد کے سلسلے میں فائرنگ کرنے والے سمیت۱۴لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
دہلی پولیس نے کہا کہ تشدد کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد۱۴ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی شناخت کی جا رہی ہے ۔فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے تشدد میں استعمال ہونے والا ایک پستول برآمد ہوا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ سخت حفاظتی نگرانی کے درمیان علاقے میں حالات قابو میں ہیں۔ سینئر پولیس افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔