بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شراب گھپلہ بی جے پی کی سیاسی سازش: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ شراب گھپلہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاسی سازش ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران نام ونہاد شراب گھپلہ کو مکمل طور پر فرضی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ دہلی میں کسی قسم کا شراب گھپلہ نہیں ہوا ہے ۔ عام آدمی پارٹی ایک کٹر ایماندار پارٹی ہے ۔ پورے ملک کو عام آدمی پارٹی اور اس کی قیادت کی ایمانداری پر پورا بھروسہ ہے ۔ یہ ساری سازش ملک کے لوگوں کے اس اعتماد کو توڑنے اور عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے رچی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ شراب گھپلہ کی صرف کہانی بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کہانی وزیر اعظم کی جانب سے سی بی آئی-ای ڈی کو دی گئی تھی اور اس کے ارد گرد ثبوت تیار کرنے کو کہا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ منیش سسودیا نے 14 فون توڑ دیئے ۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ تمام 14 فون موجود تھے ۔ ان میں سے پانچ فون صرف سی بی آئی۔ ای ڈی کے پاس ہیں۔ ای ڈی نے جھوٹ بولا۔ اس کے لیے ای ڈی کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے ۔ ای ڈی نے منیش سسودیا کو جھوٹ بول کر ضمانت نہیں ہونے دی۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی نے چارج شیٹ کے اندر ایم پی سنجے سنگھ کا نام ڈالا۔ جب سنجے سنگھ نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی تو ای ڈی کا کہنا ہے کہ سنجے سنگھ کا نام غلطی سے نکل گیا ہے ۔ انوراگ ٹھاکر، سمبت پاترا غلطی سے نہیں آئے تو سنجے سنگھ کیسے آئے ؟ چارج شیٹ میں سنجے سنگھ کا نام غلطی سے نہیں آیا ہے ، بلکہ وزیر اعظم کے دفتر نے ای ڈی سے سنجے سنگھ کا نام شامل کرنے کو کہا اور ایسا ہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی ایمانداری پر کئی بڑے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ان پر کئی گھپلوں کے الزامات لگ رہے ہیں، اس لیے وہ کیجریوال کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ پورے ملک میں اگر کوئی ایمانداری کی بات کرتا ہے تو اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی بات کی جاتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سسودیا تو جھانکی ہے ، کجریوال ابھی باقی ہے : بی جے پی

Next Post

ایشیا کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

ایشیا کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.