بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سسودیا تو جھانکی ہے ، کجریوال ابھی باقی ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بدعنوانی کا مترادف اور شراب گھپلہ کا ‘کنگ پن’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر کیجریوال جلد ہی قانون کے شکنجے میں آئیں گے ۔
پیر کو یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ مسٹر کیجریوال بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔ وہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ جھوٹی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ وہ ویسے بھی کرپٹ ہیں۔ اس کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی پریس کانفرنسیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال شراب گھپلہ میں اس حد تک ڈوب رہے ہیں کہ وہ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ’منیش سسودیا تو جھانکی ہے اوراروند کیجریوال ابھی باقی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو ایک شریک ملزم کو ضمانت مل جاتی ہے اور اے اے پی کے تمام ترجمان باہر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت نہیں ہے ۔
مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کی ضمانت کا حکم صرف ان کے لیے ہے ، یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ راجیش جوشی کسی میٹنگ میں نہیں گئے اور اس لیے انہوں نے منیش سسودیا کو کوئی معاوضہ نہیں دیا… اسی لیے یہ ضمانت دی گئی۔ اس پر اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ مسٹر اروند کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور اسی وجہ سے راجیش جوشی کو ضمانت دی گئی ہے ۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ آپ عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ ایک زیر التواء کیس میں منیش سسودیا جو خود اہم ملزم ہیں، ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کچھ نہیں ہے جبکہ ان کی ضمانت ابھی باقی ہے ۔ سپریم کورٹ، مرکزی تفتیشی بیورو، عدالت اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عدالت نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی پوری سیاست بدعنوانی، جھوٹ اور گمراہ پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہے جو بدعنوانی کا مترادف ہے اور بدعنوانی کی انتہا پر ہے تو وہ مسٹر کیجریوال ہیں۔ اگر کوئی کٹر دھوکہ باز ہے تو وہ مسٹر کیجریوال ہے اور جس کی ناک کے نیچے شراب گھپلہ ہوا، وہ مسٹر کیجریوال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ مسٹر کیجریوال شراب میں اس قدر ڈوب گئے ہیں کہ وہ پورے ملک کو شرمندہ کر رہے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت بنتے ہی وعدوں پر کام شروع کریں گے : راہل

Next Post

شراب گھپلہ بی جے پی کی سیاسی سازش: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

شراب گھپلہ بی جے پی کی سیاسی سازش: کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.