جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مقبوضہ کشمیر کی واپسی ؟ہاں کیوں نہیں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب ایسا نہیں ہے کہ کہنے کو کچھ نہیں ہے… یقین کیجئے کہ گوا میں ایس سی او ‘وزرائے خارجہ اجلاس کے بارے میں بہت کچھ کہنے کو ہے… خاص کرہند پاک وزرائے خارجہ کے حوالے سے بہت کچھ کہنے کو ہے… لیکن صاحب ہم کچھ نہیں کہیں گے کہ خواہ مخواہ لوگ ناراض ہو جائیں گے اور… اور اب کے کشمیر… نئے کشمیر میں کسی کو ناراض کرنا … نہیں صاحب ہم یہ بھی نہیں بتائیں گے کہ نئے کشمیر میںکسی صاحب کو ناراض کرنے کا کیا مطلب ہے ۔ایس سی او اجلاس میں اپنے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اگر کسی حل طلب مسئلہ ہے… اگر اس سے کسی مسئلہ پر کبھی بات کرنی ہو گی… کبھی بات کی جائیگی تو… تو صرف اس کے زیر قبضہ کشمیر پر بات کی جائیگی… اس کی واپسی ‘ اس کی حوالگی پر بات چیت کی جائیگی اور… اور اللہ میاں کی قسم ہم بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں… سو فیصد کرتے ہیں… ہم بھی چاہتے ہیں کہ … کہ پاکستان کے ساتھ اس کے زیر قبضہ کشمیر کی واپسی اور حوالگی پر بات کی جائے … اگر کوئی کہے کہ کل بات کی جائے … ہمارا مطالبہ ‘ ہماری مانگ ہو گی کہ آج اور ابھی بات کی جائے … اور… اور اس لئے کی جائے کہ لوگوں کو… کشمیر کے لوگوں کو نہ جانے یہ ڈر کیوں ہے کہ انہیں اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کا پلان بنایاجارہا ہے… اس پر عمل کیا جا رہا ہے… اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو جلد سے جلد حاصل کیا جائے تاکہ اپنے کشمیر کے لوگوں کے دل میں جو یہ ڈر بیٹھ گیا ہے… خوف بیٹھ گیا ہے … جو یقینا بے بنیاد ہے‘ اس کی کوئی بنیاد نہیں‘ کوئی جواز نہیں ہے… یہ سب ختم ہو جائے اور… اور یقینا ختم ہو جائیگا کیونکہ جب پاکستان کاقبضے والا کشمیر بھی ہمارے ساتھ مل جائیگا … اس کے کم و بیش ۴۰ لاکھ لوگ جڑ جائیں گے … جو سب کے سب مسلمان ہیں… ما شاء اللہ مسلمان ہیں تو… تو ہمارے کشمیر کے مسلمانوں کی ‘ ہماری اور آپ کی آبادی میں‘اکثریت کی آبادی میں ۴۰ لوکھ لوگوں کا اضافہ ہو جائیگا … اور… اورجب ایسا ہو جائیگا تو… تو پھر صاحب کوئی ڈر نہیں رہے گا… آبادی کا تناسب بگاڑنے کا کوئی خوف نہیں رہے گا…گرچہ آج بھی کوئی ڈرنے کی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اس لئے جے شنکر جی! کیجئے نا بات … پاکستان سے بات کیجئے اور اس کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس مانگ لیجئے… نہیں دیتا ہے تو… تو پھر اسے حاصل کیجئے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام اور پانپورمیں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 از جان

Next Post

نجم سیٹھی اہم میٹنگز کیلئے دبئی جائیں گے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

نجم سیٹھی اہم میٹنگز کیلئے دبئی جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.