جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کا دبئی سے فجیرہ جانے والا آئل ٹینکرپرآبنائے ہرمز میں قبضہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

امریکی بحریہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے خلیج کے پانیوں میں ایک ہفتے کے دوران میں دوسرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔یہ 2019 کے بعد سے خلیج کے پانیوں میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔بحرین میں موجودامریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے کہا ہے کہ پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر نیواوی کوایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ (آئی آر جی سی این) نے بدھ کومقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پراس وقت پکڑلیا جب وہ آبنائے ہرمزسے گذررہا تھا۔
امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ نیواوی نامی آئل ٹینکر دبئی سے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کی طرف جارہا تھااور پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے اس کا رُخ ایران کی سمندری حدود کی طرف تبدیل کرنے پر مجبورکردیا۔ریفائنٹیوشپ ٹریکنگ کے اعدادوشمارکے مطابق نیواوی نے آخری بارآبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل پر بدھ کوعلی الصباح مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 31 منٹ پراپنی پوزیشن ظاہر کی تھی اوراس کی منزل فجیرہ تھی۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن شپنگ ڈیٹا بیس کے مطابق نیواوی کی مالک گرینڈ فنانسنگ کمپنی ہے ، اور اس جہاز کا انتظام یونان میں قائم اسمارٹ ٹینکرز کے ذریعےکیا جاتا ہے۔اس سے ایک روزپہلے ہی پاسداران انقلاب ایران کی بحریہ نے خلیج عمان میں مارشل جزائر کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لے لیا تھا۔منگل کے روز مارشل جزائر کی فلیگ رجسٹری نے بتایا کہ اس ٹینکر کو ایرانی حکام نے بندرعباس میں لنگراندازکیا ہواہے۔
میری ٹائم سکیورٹی فرم امبری کا کہنا ہے کہ ایران نے ایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لینے کا اقدام ممکنہ طور پرامریکاکی جانب سے مارشل آئی لینڈز کے ٹینکرسوئزراجن پرلدے تیل کی حالیہ ضبطی کے ردعمل میں کیا ہے۔تجزیاتی فرم ورٹیکسا کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی خام تیل اورتیل کی مصنوعات کاقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمزسے ہوکرگذرتا ہے۔ایران اور عمان کے درمیان ایک تنگ آبی گذرگاہ ہے۔مارشل آئی لینڈزفلیگ رجسٹری نے منگل کے روز ایک ایڈوائزری میں کہا:’’ان علاقوں میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ تجارتی جہازوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنے ہوئے ہیں
۔ان خطرات کے ساتھ غلط اندازے یاغلط شناخت جارحانہ کارروائیوں کا باعث بن سکتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 کے بعد سے امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے تناظرمیں خلیج کے تزویراتی پانیوں میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میانمار میں دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان

Next Post

پوتین پر ہم نے حملہ نہیں کیا، صرف اپنی زمینوں پر لڑ رہے: زیلنسکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

پوتین پر ہم نے حملہ نہیں کیا، صرف اپنی زمینوں پر لڑ رہے: زیلنسکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.