ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میانمار میں دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

میانمار کی فوجی حکومت نے بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کے یوم پیدائش کے موقع پر تین مئی کے روز دو ہزار سے زائد ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا، جنہیں فوجی حکومت پر تنقید کے سبب جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔
فوجی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گوتم بدھ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منائے جانے والے ‘کاسون تہوار‘ کے موقع پر اپنی سزائیں کاٹنے والے 2153 قیدیوں کو معافی دی جا رہی ہے۔
ان قیدیوں کو ملکی تعزیرات کی دفعہ 505 (اے) کے تحت قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس قانونی شق کے تحت ایسا کوئی بھی تبصرہ کرنا قابل سزا جرم ہے، جس سے لوگوں میں خوف پیدا ہو یا غلط خبریں پھیلتی ہوں۔ اس جرم کے لیے تین سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فوجی جنتا نے کہا کہ اس کے اس اقدام کا مقصد ‘عوام کو پرسکون‘ کرنا ہے اور یہ فیصلہ ‘انسانی ہمدردی کی بنیادوں‘ پر کیا گیا ہے۔
بیان میں تاہم کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی قانون کی دوبارہ خلاف ورزی کرے گا، اسے نہ صرف اپنی باقی سزا بھی پوری کرنا ہو گی بلکہ اسے اضافی جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
میانمار میں حکام بالعموم قومی یا بدھ مت سے متعلق چھٹیوں کے مواقع پر قیدیوں کے لیے بڑے پیمانے پر معافی کا اعلان کرتے رہے ہیں۔ اپریل میں فوجی جنتا نے نئے بودھ سال کے موقع پر تین ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

سن 2021 میں فوجی بغاوت، جس میں جمہوری طور پر منتخب سوچی کی حکومت کو معزول کر دیا گیا تھا، کے بعد سے اب تک 21 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فوجی جنتا پر اپنے خلاف کسی بھی طرح کی آواز کو دبانے کے لیے انتہائی جبر کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے مطابق کم از کم 170 صحافیوں کو بھی قید میں ڈالا جا چکا ہے۔
اس وقت 77 سالہ سوچی فی الوقت 33 برس کی قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ فوج نے ان کے خلاف بدعنوانی سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں لیکن سوچی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ سب الزامات سیاست پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد سوچی کو سیاست سے دور رکھنا ہے۔
قیدیوں کی رہائی کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب چینی وزیر خارجہ چِن گانگ نے فوجی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے میانمار کا دورہ کیا۔ چِن گانگ نے کل منگل کے روز فوجی جنتا کے سربراہ من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے کسی انتہائی اعلیٰ چینی عہدیدار کی میانمار کے فوجی جنرل سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
میانمار میں چین کی مدد سے اس وقت کئی تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے،جن میں شمالی میانمار کو چینی صوبے یونان سے ملانے کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں کریملن کی ہر بات میں شک ہے: بلنکن

Next Post

ایران کا دبئی سے فجیرہ جانے والا آئل ٹینکرپرآبنائے ہرمز میں قبضہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایران کا دبئی سے فجیرہ جانے والا آئل ٹینکرپرآبنائے ہرمز میں قبضہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.