بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں چاہتی :عمرعبداللہ

’اسے عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ‘اس لئے انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in اہم ترین
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔
عمر نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ اور پنچایتی انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن اسمبلی انتخابات نہیں چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی ہے۔ اس لئے یہاں اسمبلی انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار عمر نے اننت ناگ میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی، اس لیے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں ہو رہے۔’’الیکشن کمیشن مرکزی سرکار کے اشاروں پر کام کر رہا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ جموں کشمیر کے الیکشن افسر نے یہ صاف کر دیا کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، پارلیمنٹ الیکشن اور پنچایت کے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا’’یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ کشمیر میں اسمبلی کو بحال کیا جائے۔بی جے پی الیکشن کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ وہ لوگوں کا سامنا نہیں کر پائیگی‘‘۔
عمر نے کہا کہ سیاسی رہنما جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ سیاسی جماعتیں سڑکوں پر کیوں نہیں آتیں اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیوں نہیں کرتیں‘ عمر عبداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’اگر عوام کو الیکشن کے بغیر مسائل کا سامنا ہے تو وہ سڑکوں پر کیوں نہیں نکلتے؟ سڑکوں پر نکلیں گے تو کیا الیکشن ہوں گے؟ مجھے ایسا نہیں لگتا‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ’’مجھے کوئی پراو نہیں ہے الیکشن جب کرنے ہوں تب کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ نیشنل کانفرنس پنچایت الیکشن، ڈی ڈی سی انتخاب میں حصہ لے گی، ہم کوئی الیکشن چھوڑنے والے نہیں ہیں لیکن اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے‘‘۔
واضح رہے کہ چیف الیکٹورل افسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں، لیکن اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔
ان کے اس بات سے یہ بات واضح اور صاف ہوجاتی ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں اسلمبی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پْر کرنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل او سی پر مارٹر شیل بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا

Next Post

’فاروق ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں‘، جموں و کشمیر امن اور ترقی کی طرف اپنا سفر رکنے والا نہیں ہے:چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

’فاروق ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں‘، جموں و کشمیر امن اور ترقی کی طرف اپنا سفر رکنے والا نہیں ہے:چگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.