اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

افسوس ہے کہ جموں میں جی۲۰ کا کوئی اجلاس نہیں ہو گا :ڈاکٹرفاروق

’ہر ایک الیکشن میں حصہ لیں گے‘لیکن الیکشن کے انعقاد کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-02
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں//
نیشنل کانفرنس کے صدر‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ جی ٹونٹی کی میٹنگ سرینگر اور لداخ میں منعقد ہوسکتی ہے لیکن جموں میں اس کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
فاروق نے کہا کہ جموں میں جی ٹونٹی میٹنگ کرانے کیلئے بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نے بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ہر الیکشن میں حصہ لے گی لیکن اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگے گی۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’افسوس کی بات ہے کہ جی ٹونٹی میٹنگ سرینگر اور لداخ میں منعقد ہوسکتی ہے لیکن جموں اس کے لئے اہم نہیں ہے ، افسوس اس بات کا بھی ہے کہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نے اس کے بارے میں بات نہیں کی ہے ، کیایہ میٹنگ جموں میں نہیں ہونی چاہئے تھی‘‘۔
غیر مقامی لوگوں کو جموں میں رہائش فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’میں سمجھتا ہوں کہ اس سے یہاں کا کلچر ختم ہوگا‘‘۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ’’اس سے یہاں ڈوگری زبان ختم ہوگی اور نوکریاں بھی باہر کے لوگوں کو ہی ملیں گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وقت آنے پر اس سلسلے میں اقدام کرے گی۔
اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر نیشنل کانفرنس نے کہا’’مجھے کوئی پراہ نہیں ہے جب کرنے ہوں تب کریں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم پنچایت الیکشن، ڈی ڈی سی انتخاب میں حصہ لیں گے ، ہم کوئی الیکشن چھوڑنے والے نہیں ہیں لیکن اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے ‘‘۔
پونچھ حملے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’یہ لوگ کہتے تھے کہ دفعہ ۳۷۰ختم ہوگا تو ملی ٹنسی بھی ختم ہوگی لیکن اب کئی سالوں سے دفعہ۳۷۰ نہیں ہے لیکن ملی ٹنسی موجود ہے ‘‘۔
این سی لیڈر نے کہا کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ پونچھ میں ہمارے پانچ بہادر جوانوں کو حال ہی میں مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوجائیں۔
این سی صدر کا کہنا تھا’’سابق گورنر ستیہ پال خود کہتے ہیں کہ پلوامہ ہماری غلطی تھی ہم نے سپاہیوں کو لانے کے لئے جہاز فراہم نہیں کئے اور مجھے چپ کرنے کو بھی کہا گیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ڈاکٹر فاروق نے سماج کو تقسیم کرنے کی جان بوجھ کوشش کی‘

Next Post

پونچھ میں سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
بانڈی پورہ سلینڈر دھماکے ایک شخص از جان دوسرا زخمی

پونچھ میں سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.