منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈیوڈ میں پولارڈ کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-02
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

ممبئی// دھماکہ خیز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے چھوڑے ہوئے خلاء کو پر کرنا ممبئی انڈینز کے لیے مشکل کام ہوسکتا ہے، لیکن کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ ٹم ڈیوڈ میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 1000ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کو آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے۔ ڈیوڈ نے اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے، جس سے ممبئی آئی پی ایل کی تاریخ میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 200 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔روہت نے میچ کے بعد کہاکہ ’’دیکھئے، پولارڈ کی جگہ لینا بہت بڑی بات ہے۔ ظاہر ہے، پولی نے اتنے سالوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم نے اس کی کارکردگی سے بہت سی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔ ٹیم میں بھی بہت زیادہ صلاحیت ہے، جیسا کہ آپ نے آج دیکھا۔ ان کے پاس طاقت ہے جو میچ کے آخری لمحات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ جب آپ کے پاس اس قسم کی طاقت ہوتی ہے تو گیند بازوں کے لیے اس کا سامنا کرنا مشکل ہو جاتا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔”
سوریہ کمار یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ بیٹنگ کے لیے آئے تو ممبئی کو 26 گیندوں میں 61 رنز درکار تھے۔ ڈیوڈ نے اکیلے 14 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ ٹیم کی اس کارکردگی سے ممبئی اس سیزن میں آٹھ میچوں میں چوتھی جیت درج کر سکی۔ڈیوڈ نے اپنی اننگز پر کہاکہ ’’ہاں، ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین ہمیں جیتتا دیکھنا چاہتے تھے۔ لہٰذا، اس سے بہتر کوئی احساس نہیں ہو سکتا جب ہم وانکھیڑے میں اترتے ہیں جیتے ہیں۔ ہم نے شاید گزشتہ چند گیمز میں اپنا بہترین کھیل نہیں کھیلا ہے۔ ہماری ٹیم بھی یہ جانتی تھی اور اس لیے انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے اور ہماری ٹیم کو پرجوش ہوتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔”
انہوں نے کہا کہ “آج اس گراؤنڈ پر بیٹنگ کرنا بہت اچھا تھا۔ ان کے باؤلرز کے لیے بولنگ کرنا مشکل ہو گیا (اوس کی وجہ سے) لیکن ذاتی طور پر میں کچھ عرصے سے ایسا کرنا چاہتا تھا اور ٹیم کو جیت دلانے کے لیے بہت بے چین تھا۔ اس لیے میچ کے بعد اب میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر سی بی کو مڈل آرڈر کی گتھیاں حل کرنی چاہئیں: عرفان

Next Post

اپریل میں 1.87 لاکھ کروڑ کا ریکارڈ جی ایس ٹی کلکشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ

اپریل میں 1.87 لاکھ کروڑ کا ریکارڈ جی ایس ٹی کلکشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.