جمعہ, جون 2, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور ستیہ پال ملک ہٹ ہوگئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

گرما کا کشمیریوں سے شکوہ

اپنے ستیہ پال ملک صاحب کو وزیراعظم مودی جی کا غصہ ہے… وہ ان سے ناراض ہیں… کیوں ناراض ہیں‘ ہم نہیں جانتے ہیں … حالانکہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ … کہ ملک صاحب مودی جی سے اس لئے ناراض ہیںکیوں کہ انہیں اب مزیدکسی ریاست کا گورنر نہیں بنایا گیا… اگر بنایا جاتا تو… تو ملک صاحب ‘مودی جی کی مخالفت نہیں کرتے … ان پر الزامات کی بارش نہیںکرتے… بلکہ انہی کے گن گاتے… ایسا کہنے والے کہتے ہیں… ہم نہیں کہ… کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ … کہ ملک صاحب کو مودی جی سے ناراض نہیں ہو نا چاہئے… انہیں ان کا غصہ بھی نہیں ہو ناچاہئے کہ … کہ مودی جی نے ملک صاحب کیلئے جو کیا … وہ کسی اور سیاستدان‘ کسی اور وزیراعظم نے نہیں کیا… بالکل بھی نہیں کیا ۔ملک صاحب کو کل تک کوئی نہیں جانتا تھا… گورنر ہو نے کے باجود کسی کو نہیں معلوم تھا… کسی کو خبر نہیں تھی کہ … کہ ستیہ پال ملک نام کا کوئی انسان بھی ہے… لیکن… لیکن جب سے انہوں نے مودی جی کی مخالفت کرنا شروع کر دی … گورنر کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد زیادہ شروع کر دی … تب سے یہ جناب مشہور ہو گئے ہیں… ہٹ ہو گئے ہیں‘ معروف و مقبول ہو گئے ہیں… اور اس میں ان کااپنا کوئی کمال نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … کمال اگر کسی کا ہے تو… تو مودی جی کاہے‘ جن کے خلاف ملک صاحب بول رہے ہیں… کیا بول رہے ہیں‘ یہ اہم نہیں ہے… یہ کوئی معنی نہیں رکھتا ہے‘ کسی کو اس میں دلچسپی بھی نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ اہم یہ ہے کہ کوئی شخص… ایک سو پینتیس کروڑ لوگوں میں کوئی ایک شخص … جگر والا نکلا ‘ گردے والا ہے اور… اور اُس شخص کیخلاف بو ل رہا ہے جس کا ذکر سے ہی در و دیوار ہل جاتے ہیں… کہ… کہ مودی جی کیخلاف بات کرنا آسان نہیں ہے‘ ان کیخلاف منہ کھولنا دل گردے کا کام ہے… اور ملک صاحب نے ثابت کردیا کہ ان میں دل ہے‘ جگر ہے اور گردے بھی … نہیں ہو تے تو وہ ایک ایسے شخص ‘ ایسے وزیر اعظم پر ’سہولت کی سیاست‘ کرنے کاالزام نہیں لگاتے جنہوں نے ملک میں سیاست ہی بدل ڈالی … سیاست کا رخ ہی بدل ڈالا‘انداز بھی … اور ظاہر ہے کہ جب کوئی ان کیخلاف منہ کھولنے اور کچھ بولنے کی جرأت کرے گا تو… تو اسے تو ہٹ ہونا ہی ہے … اور ہمارے ملک صاحب ہٹ ہو گئے ۔ ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مقبوضہ کشمیر کی واپسی حکومتی ایجنڈا میں شامل :جتندر سنگھ

Next Post

شنگھائی کانفرنس، بلاول بھٹو کی شرکت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2023-06-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

گرما کا کشمیریوں سے شکوہ

2023-06-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

گاؤں اور قصبہ جات کو بھی اسمارٹ بنائیے!

2023-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ میٹر کیلئے سمارٹ پالیسی

2023-05-30
سچ تو یہ ہے

… ’گیم اوور‘!

2023-05-28
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
سچ تو یہ ہے

سوڈانی آر ایس ایف نے روس کے ویگنرسے زمین سےفضا میں مارکرنے والےمیزائل حاصل کیے:امریکا

2023-05-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بلاول بٹھو کی باتیں

2023-05-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

مودی جی اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت

2023-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شنگھائی کانفرنس، بلاول بھٹو کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.