ممبئی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو معروف بینکر نارائنن واگھل کی کتاب ‘ریفلیکشنز’ کا اجرا کیا۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر واگھل نے اس کتاب میں ہندوستان کے مالیاتی منظر نامے کے کئی دہائیوں کے تجربات کو اکٹھا کیا ہے ۔ کتاب کی ریلیز کے موقع پر محترمہ سیتارمن نے بینکنگ اور قائدانہ خصوصیات کے وسیع تجربے کے لئے مسٹر واگھل کی تعریف کی۔ قائدین کی رہنمائی میں ان کے تعاون کو بھی تسلیم کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیرامل گروپ کے چیئرمین اجے پیرامل نے کہاکہ "مسٹر نارائنن واگھل کی لکھی ہوئی یادداشتوں کے اس خزانے کو لانچ کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے ، جن کے لیے میں بہت احترام کرتا ہوں اور جن سے میں رہنمائی کے لیے اکثر رجوع کرتا رہتا ہوں۔ ’’
مسٹر واگھل نے کہاکہ "یہ کتاب پیش کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ یہ میرے اپنے تجربات کی تالیف اور تناظر ہے ۔