بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر مین منڈل کمیشن کی رپورٹ عملائی جائے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-16
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر مین منڈل کمیشن کی رپورٹ عملائی جائے:بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

بشناہ//
اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں کشمیر میں دیگر پسماندہ طبقہ جات کے حق میں منڈل کمیشن رپورٹ کی عمل آوری اور سبھی یومیہ اُجرت ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کیا ہے۔
بشناہ میں او بی سی سے وابستہ سرگرم پارٹی ورکروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے اُمیدظاہر کی کہ ضلع سانبہ کے دورہ کے دور وزیر اعظم منڈل کمیشن رپورٹ کی عمل آوری کا مطالبہ کریں گے جس کی رو سے ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموںکشمیر میں بھی او بی سی طبقہ جات کے لوگ ۲۷فیصد ریزرویشن حاصل کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ جموں کشمیر میں او بی سی طبقہ جات کو دہائیوں سے متعدد سیاسی جماعتوں نے ریزرویشن سے محروم رکھا اور اِس طبقہ کو صرف ووٹ بینک کے طور استعمال کیا مگر اُن کے ساتھ کئے وعدوں کو کبھی بھی پورا نہیں کیا۔
وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر بخاری نے اُمید ظاہر کی کہ لوگوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تسلیم کیاجائے گا۔
پچھلے تین سالوں سے لوگوں کو درپیش گوناگوں مشکلات کے حوالے سے بخاری نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اپنے منشور کو عملی جامہ پہنایا اور یہ تاثر دیاگیاکہ سابقہ ریاست میں دفعہ۳۷۰؍اوردفعہ۳۵اے ہی ترقی اور روزگار میں رکاوٹ تھی لیکن اِس کے بعد بھی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ انہوں نے کنونشن میں موجود لوگوں سے سوال کیاکہ کیا اِن سالوں میں جموں کے اندر کوئی تبدیلی ہوئی؟ جس کے بعد جواب میں لوگوں نے باآواز بلند یک زباں ہوکر کہاکچھ بھی نہیں بلکہ اُن کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ کیاگیاہے۔’’بے روزگاری بڑی ہے، قدرتی وسائل پر غیر ریاستی لوگوں نے قبضہ جما لیا ہے۔ریت وبجری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ بھاجپا نے جو بلند وبانگ دعوے کئے تھے ، وہ زمینی سطح پر کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ پارٹی عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے‘‘۔
بخاری نے کہا کہ جموں میں گرمائی ایام کے دوران غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی ۱۶گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح حکومت بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے میں بھی ناکام ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ڈیلی ویجروں کے مسائل بھی ابھی حل طلب ہیں اورُامید ہے کہ وزیر اعظم دورہ کے دوران اُن کی ریگولر آئزیشن کا مطالبہ پورا کیاجائے گا۔
اپنی پارٹی صدر نے آنگن واڑی ورکرز، پی ایچ ای ڈیلی ویجرز، شعبہ سیاحت کے ملازمین، زراعت ودیگر ملازمین کے مطالبات کو حل نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بخاری نے جموں وکشمیر کے قدرتی وسائل پر غیر مقامی افراد کے قبضے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں غیر متوقع سطح تک اضافہ کر دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا’’لوگوں کی شکایات ہیں کہ تعمیراتی سامان اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے حداضافہ کیاگیاہے۔ لہٰذا ہم اُمید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اِن سبھی مسائل کو حل کریں گے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ پی ڈی پی لائن مین فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی قیمتی جانیں کھورہے ہیں لیکن اُ ن کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، اُمید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ بھی حل کیاجائے گا۔
بخاری نے کہاکہ جموںکشمیر میں لوگ موجودہ انتظامیہ سے اُکتا چکے ہیں کیونکہ بیروکریسی لوگوں کا اعتماد کھوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ جلد سے جلد جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر کے جمہوری نظام شروع کیاجائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات میں طلباء کو دی گئی نرمی واپس

Next Post

سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک موت واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک موت واقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.