منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چھوٹے کسانوں کو ٹکنالوجی کا فائدہ ملنا چاہئے : تومر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-28
in قومی خبریں
A A
بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنےکے ساتھ قدرتی پانی کے ذرائع کا تحفظ بھی ضروری ہے – تومر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی///مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو چھوٹے کسانوں کو ٹکنالوجی اور مشینری فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں محدود زمین کے باوجود اناج کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔
کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی) اور ٹریکٹر اینڈ میکنائزیشن ایسوسی ایشن ( ٹی ایم اے ) کے ذریعہ فارم مشینری ٹکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 85 فیصد چھوٹے کسان ہیں، جنہیں ٹکنالوجی-مشینری کا فائدہ ملنا چاہئے ۔ سال 2014-15 سے 2022-23 تک ریاستوں کو 6120.85 کروڑ روپے کی رقم تربیت، جانچ، سی ایچ سی ایس کے قیام، ہائی ٹیک ہبس، فارم مشینری بینکس ( ایف ایم بی ایس ) جیسی مختلف سرگرمیوں کے لئے جاری کی گئی ہے ۔ زرعی میکانائزیشن ( ایس ایم اے ایم ) 15.24 لاکھ فارم مشینری اور آلات سبسڈی پر تقسیم کیے گئے ہیں جن میں ٹریکٹر، پاور ٹِلر اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے خودکار مشینری شامل ہیں۔
مسٹر تومر نے کہا کہ "سینٹرل ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ” (سی ایف ایم ٹی ٹی آئی)، بڈنی (ایم پی) میں ٹریکٹروں کی جانچ کے نئے نظام کو نافذ کرتے ہوئے حکومت نے جانچ کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت کی حد کو کم کر کے کام کے 75 دنوں (ورکنگ ڈیز) میں کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ، سال 2014-15 سے 2022-23 تک، 1.64 لاکھ ٹرینیوں کو چار ایف ایم ٹی ٹی آئی ایس اور مرکزی حکومت کے نامزد مجاز امتحانی مراکز کے ذریعے تربیت دی گئی ہے ۔ ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کا آغاز بھی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے ، جس میں اب تک تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ، جو کسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔ فارمر ڈرونز کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے لیے ڈرون پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو مختلف زمرے میں سبسڈی دی جا رہی ہے ۔
ا مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت ملک کی ترجیح ہے نامساعد حالات میں بھی کوئی بھی ہماری زراعت پر مبنی دیہی معیشت کے تانے بانے کو تباہ نہیں کر سکتا۔ زرعی مصنوعات کے لحاظ سے ملک آج دنیا میں پہلے یا دوسرے نمبر پر ہے جو کسانوں کی محنت، سائنسدانوں اور صنعتوں کے تعاون اور ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ . انہوں نے کہا کہ سال 2050 جو ٓبادی بڑھے گی، اس کی آبادی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ میپ بنانا ہوگا ا اور بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق ا اور دنیا کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں ہندوستان اہم رول ادا کر گا۔ کرے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہم پیداوار کی دوڑ کے مقابلے میں ہیں تو ہمیں اپنے ملک کے گزشتہ برسوں کے اعداد و شمار کی بجائے بیرونی ممالک کی پیداوار سے موازنہ کرکے اس میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ ہمیں اناج کی پیداوار میں اضافہ کرتے رہنا ہے چاہے زمین کم ہو۔ اس میں زرعی سائنسدانوں کی اہمیت ہے ، ساتھ ہی ساتھ موجودہ حالات میں مشینوں سمیت ٹیکنالوجی کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے ۔ بنجر زمینوں کو بھی قابل کاشت بنایا جائے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق نئی نسل کی زراعت کی طرف رغبت بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے ۔ e-NAM منڈیوں کے ذریعے منڈی تک کسانوں کی رسائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور زراعت کے شعبے میں موجود خلا کو پر کیا جا رہا ہے ، جس کے لیے زراعت اور اس سے متعلق شعبوں کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا پیکیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے پانی کی بچت کے لئے مائیکرو اریگیشن جیسی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ کسانوں تک لے جانے پر زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی جمعہ کو پورے ملک میں 91 ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کریں گے

Next Post

ای ڈی نے عدالت میں کنتل گھوش کے الزام پر ناراضگی ظاہر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

ای ڈی نے عدالت میں کنتل گھوش کے الزام پر ناراضگی ظاہر کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.