الریاض//
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے آج چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
بات چیت میں دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات کی مختلف صورتوں اور سعودی چینی مشترکہ کمیٹی کے ذریعے ان تعلقات کو ترقی دینے کے راستوں پر گفتگو ہوئی۔ اسی طرح سعودی ولی عہد اور چینی صدر نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ شراکت داری اور تزویراتی تعلق کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بن سلمان اور شی جن پنگ نے علاقائی اور عالمی صورت حال اور مشترکہ دل چسپی کے معاملات کا جائزہ بھی لیا۔
چینی صدر نے خطے میں بالخصوص یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔