جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپ فوری طور پر روسی گیس پر انحصار ختم نہیں کرسکتا: پوٹن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-16
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

الریاض///
ایسے میں جب یورپی ممالک روسی درآمدات پر انحصار میں کمی لارہے ہیں، صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کے دن کہا ہے کہ روس کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ توانائی کے اپنے وسائل مشرق کی جانب پھیلانے کی کوشش کرے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ کے لیے یہ ممکن نہیں ہوگا کہ وہ فوری طور پر روسی گیس کا استعمال مکمل طور پر بند کر دے۔
روس تیل کی عالمی پیداوار کا 10 فی صد پیدا کرتا ہے اور اس بات کے لیے کوشاں رہا ہے کہ وہ ایشیا اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرے جو توانائی کے استعمال کے لحاظ سے بہت بڑے صارف ہیں، تاکہ یورپ کے روایتی سپلائی والی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی منڈیوں کو تلاش کیا جا سکے۔
یوکرین پر حملے کے نتیجے میں مغربی ملکوں نے روس کے خلاف تعزیرات عائد کر دی ہیں جن کی وجہ سے روس کی توانائی کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور روس کے مالی معاہدوں اور نقل و حمل پر مضر اثرات پڑے ہیں۔
ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، پوٹن نے کہا کہ ’’جو بات حیران کن ہے وہ یہ کہ خود ساختہ شراکت دار اور غیر دوستانہ ممالک یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ روسی توانائی کے وسائل کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہوگا، مثلاً قدرتی گیس‘‘۔
بقول ان کے، ’’یورپ میں اس وقت (گیس) کا کوئی معقول متبادل موجود نہیں ہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ یورپ یہ تو کہہ رہا ہے کہ روس سے توانائی کی رسد کاٹ دی جائے مگر اسے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عدم استحکام کی شکار مارکیٹ جیسی حقیقت سے بھی واسطہ پڑ رہا ہے‘‘۔
پوٹن کے بقول، ’’غیر دوستانہ ممالک یہ تسلیم کرتے ہیں کہ روسی توانائی کے وسائل کی دستیابی کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہوگا‘‘۔
یوکرین میں روس کے’’خصوصی ملٹری آپریشن‘‘ کے معاملے پر یورپی یونین کے 27 ملکوں نے توانائی کے بارے میں اپنی ترجیحات تبدیل کردی ہیں، یورپی یونین اس بات کی خواہاں ہے کہ تمام رکن ممالک اس ضمن میں روس پر انحصار کم کردیں، جن کی ضروریات کی 40 فی صد قدرتی گیس روس فراہم کرتا ہے۔
پوٹن نے کہا ہے کہ ایشیا کو توانائی کی رسد پہنچانے کے لیے وہ زیر زمین ڈھانچے کو فروغ دے گا۔
سال 2019ء کے أواخر میں روس نےپائپ لائن کے ذریعے چین کو گیس پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا تھا، جس سے قبل کئی برسوں تک مشکل نوعیت کی بات چیت چلتی رہی اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔
پوٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ برآمد سے متعلق معاہدوں میں قومی کرنسی کے کردار کو فروغ دیا جائے، ایسے میں جب روس اس بات کا خواہاں ہے کہ گیس کی سپلائی کے حوالے سے روبل میں لین دین کی جائے، خاص طور پر یورپ کے ساتھ۔
تجارت اور جہازرانی سے متعلق ادائگیوں کے سلسلے میں مشکلات درپیش آنے کے بعد تیل کی پیداوار میں انتہائی کمی ہوچکی ہے جس کے روس کی آمدن پر منفی اثر پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 15 مئی سے کلیدی عالمی تجارتی اداروں کی جانب سے روس کے ریاستی کنٹرول والےتیل کے اداروں سے خام تیل اور ایندھن کی خرید میں مزید کمی واقع ہوگی، تاکہ یورپی یونین کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے روگردانی ممکن نہ رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی بحری جنگی جہاز’کروزر ماسکوا‘غرق، المناک دھچکا ہے: پینٹا گان

Next Post

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.