پینٹاگان//
بڑے تنازعہ کے بعد روسی وزارت دفاع نے جنگی جہاز ماسکوا کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ یہ طوفان اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے بندرگاہ پر لے جانے کے دوران ڈوب گیا۔
وزارت نے واضح کیا کہ جنگی بحری جہاز اس وقت استحکام کھو بیٹھا جب اسے منزل کی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔ جہاز کے ڈھانچے میں خرابی پیدا ہونے کے بعد اسے مرمت کے لیے بندرگاہ لے جایا جا رہا تھا مگر وہ راستے ہی میں ڈوب گیا۔
کروزر ماسکوا کے عملے کو بحیرہ اسود کے بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے جنگی کروزر کے ڈوبنے کا اعلان کیا ہے جو بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے کے لیے ایک دردناک دھچکا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے CNN کو بتایا کہ یہ بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ یہ بحیرہ اسود میں کسی قسم کا بحری کنٹرول حاصل کرنے کی ان کی کوششوں کا ایک بڑا حصہ تھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا اثر روس کی جنگی صلاحیتوں پر پڑے گا۔
اس سے قبل پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ جہاز تیر رہا تھا اور ڈوبا نہیں